مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 77
مجموعه اشتہارات 44 جلد اول نہیں سما سکتا بلکہ اپنے مالوں کے عوض میں بہشت جاودانی خرید نا چاہتے ہیں وَ ذَلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ بالآخر ہم اس مضمون کو اس دعا پر ختم کرتے ہیں کہ اے خداوند کریم تو اپنے خالص بندوں کو اس طرف کامل توجہ بخش ۔ اے رحمان و رحیم تو آپ اُن کو یاد دلا۔ اے قادر توانا تو اُن کے دلوں میں آپ الہام کر ۔ آمین ثم آمین ۔ وَنَتَوَكَّلُ عَلَى رَبِّنَا رَبِّ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اشتہار ٹائیٹل پیج براہین احمدیہ حصہ سوم مطبوعه ۱۸۸۲ء ۔ سفیر ہند پر لیس امرتسر ۔ روحانی خزائن جلد اصفحه ۱۳۵)