مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page ix
و حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی حیاۃ مبارکہ میں ۱۸۷۸ء سے مختلف مواقع پر حسب ضرورت اشتہارات کا یہ سلسلہ جاری فرمایا جو آپ کے وصال تک جاری رہا جو اسلام کی فتح اور غلبہ کی رفیع الشان مہم کے اس محاذ پر نہایت مؤثر اور کارگر کارروائی ثابت ہوئی ۔ ان اعلانات واشتہارات میں حضور علیہ السلام نے عیسائی پادریوں ہندو منا دوں اور علماء اسلام اور عوام الناس کو مخاطب فرمایا ہے اور اسلام کی عظمت اور برتری اور رفعت شان اور حقیت نبوت محمدیہ کا بھر پورا ظہار کیا اور ہر مد مقابل کو مقابلہ کے لئے للکارا۔ تھک گئے ہم تو انہیں باتوں کو کہتے کہتے ہر طرف دعوتوں کا تیر چلایا ہم نے آزمائش کے لئے کوئی نہ آیا ہر چند ہر مخالف کو مقابل پر بلایا ہم نے حضرت اقدس کے اشتہارات و اعلانات کو حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے ابتداء یکجا کرنے کی خدمت کا آغاز فرمایا تھا لیکن یہ پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔ تاہم بعد ازاں حضرت میر قاسم علی صاحب نے جو اشتہارات میسر ہو سکے ان کو یکجا کر کے تبلیغ رسالت کے نام سے دس جلدوں میں شائع کیا۔ تقسیم ملک کے بعد محترم مولوی عبداللطیف صاحب بہاولپوری نے مجموعہ اشتہارات کے عنوان سے ان اشتہارات کو تین جلدوں میں اکٹھا کر کے الشرکۃ الاسلامیہ لمیٹڈ کے زیر انتظام زیور طبع سے آراستہ کیا۔ احمد یہ صد سالہ جو بلی ۱۹۸۹ء کے موقعہ پر لندن سے اس ایڈیشن کا ری پرنٹ طبع ہوا تھا۔ اس دوران میں بعض مزید اشتہارات جو دریافت ہوئے ان کو شامل کر کے مجموعه اشتہارات کا ایڈیشن دوم شائع کیا اور اس مواد کو جو تین جلدوں پر مشتمل تھا دو جلدوں میں منقسم کر دیا۔ خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی دی ہوئی توفیق سے حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایت اور اجازت سے مجموعه اشتہارات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تیسری