مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 60
مجموعه اشتہارات ۶۰ ۱۹ جلد اول سَأُورِيْكُمْ آيَتِي فَلَا تَسْتَعْجِلُونِ الجزو ا سورة الانبياء براہین احمدیہ کے مخالفوں کی جلدی کئی ایک پادری صاحبوں اور ہند و صاحبوں نے جوش میں آ کر اخبار سفیر ہند اور نور افشاں اور رسالہ ودیا پر کا شک میں ہمارے نام طرح طرح کے اعلان چھپوائے ہیں جن میں وہ دعوی کرتے ہیں کہ ضرور ہم رڈ اس کتاب رڈ اس کتاب کی لکھیں گے اور بعض صاحب ڈوموں کی طرح ایسے ایسے صریح ہجو آمیز الفاظ استعمال میں لائے ہیں کہ جن سے ان کی طینت کی پاکی خوب ظاہر ہوتی ہے گویا وہ اپنی اوباشانہ تقریروں سے ہمیں ڈراتے اور دھمکاتے ہیں۔ مگر انہیں معلوم نہیں ہم اُن کی تہہ سے واقف ہیں اور ان کے جھوٹے اور ذلیل اور پست خیال ہم پر پوشیدہ نہیں ۔ سوان سے ہم کیا ڈریں گے اور وہ کیا ڈراویں گے۔ کر مک پروانه را چون موت می آید فراز کے می فتند بر شمع سوزان از رو شوخی و ناز بہر حال ہم اُن کی خدمت میں التماس کرتے ہیں کہ ذرا صبر کریں اور جب کوئی حصہ کتاب کی فصلوں میں سے چھپ چکتا ہے تب جتنا چاہیں زور لگا لیں۔ ایک عام مقولہ مشہور ہے کہ سانچ کو آنچ نہیں۔ ا الانبياء : ٣٨ کے ترجمہ ۔ فراز جب کسی پروانہ کی موت آتی ہے تو وہ شوخی اور ناز کے ساتھ جلتی ہوئی شمع کے گرد گھومنے لگتا ہے۔