مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 599
مجموعه اشتہارات ۵۹۹ جلد اول ملی جس کے ذریعہ سے ہم دین اور دنیا دونوں درست کر سکتے ہیں ۔ پس اگر اب بھی ہم اس گورنمنٹ کے سچے خیر خواہ نہ ہوں تو خدا تعالیٰ کے سامنے ناشکرے ٹھہریں گے۔ یہ وہ تمام باتیں ہیں جن کو میں نے مختلف کتابوں میں شائع کیا اور سولہ برس تک برابر میں اس خدمت کو بجالاتا رہا۔ مگر نہ اس خیال سے کہ ریا کاروں کی طرح گورنمنٹ کو خوش کروں بلکہ میں نے ایمانداری کی راہ سے فی الحقیقت گورنمنٹ برطانیہ کے احسانات کو ایسا ہی پایا کہ جن کے شکر میں مجھ سے اب تک یہی ہو سکا کہ میں بذریعہ ان تالیفات کے مسلمانوں کے خیالات کو درست کروں اور ان کے دل گورنمنٹ کی طرف پھیروں ۔ اور میں جانتا ہوں کہ بعض جاہل مولوی میری ان تحریرات سے ناراض ہیں اور مجھے علاوہ اور وجودہ کے اس وجہ سے بھی کافر قرار دیتے ہیں لیکن مجھے ان کی ناراضگی کی کچھ پرواہ نہیں ۔ میں یقیناً جانتا ہوں کہ جو شخص بندوں کے احسانات کا شکر گزار نہیں وہ خدا تعالیٰ کا بھی شکر گزار نہیں ۔ کیونکہ نیک اندیش اور عادل بادشاہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے۔ پس جو شخص اس بادشاہ کا شکر گزار نہیں اس نے خدا تعالیٰ کی نعمت کو رد کیا اور چونکہ میں نے دیکھا کہ بلاد اسلامی روم و مصر وغیرہ کے لوگ ہمارے واقعات سے مفصل طور پر آگاہ نہیں ہیں اور جس قدر ہم نے اس گورنمنٹ سے آرام پایا اور اس کے عدل اور رحم سے فائدہ اُٹھایا وہ اس سے بے خبر ہیں اس لئے میں نے عربی اور فارسی میں بعض رسائل تالیف کر کے بلا د شام اور روم اور مصر اور بخارا وغیرہ کی طرف روانہ کئے ۔ اور ان میں اس گورنمنٹ کے تمام اوصاف حمیدہ درج کئے اور بخوبی ظاہر کر دیا کہ اس محسن گورنمنٹ بقیہ حاشیہ۔ گئے ۔ دیکھو رو بکار ۱۴ دسمبر ۱۸۵۸ ء دفتر ضلع لدھیانہ ۔ اور جو فتویٰ تکفیر مولوی نذیر حسین دہلوی کی طرف سے اس عاجز کی نسبت شائع ہوا ہے اور جو اشتہار تکفیر اس فتوی پر زور دینے کے لیے اسی عبدالعزیز مولوی اور اس کے بھائیوں کی طرف سے نکلا ہے ان کا غذات کو اگر کبھی گورنمنٹ غور سے دیکھے تو ثابت ہوگا کہ یہ سب لوگ در حقیقت رسے دیکھے ایک ہی ہیں۔ ایک خونی مہدی اور خونی مسیح کے دن رات منتظر ہیں ۔ سول ملٹری گزٹ کی کس قدر سادہ لوحی ہے کہ جو ۔ شخص ایسے خیالات کو مٹانا چاہتا ہے اور صلح کاری کی بنیاد ڈالنے والا ہے اسی کو مفسد قرار دیتا ہے اور مفسدوں کے خیالات سے پینخبر ہے۔ والسلام۔ منہ