مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 41
مجموعه اشتہارات ۴۱ (۱۵) جلد اول اعلان کتاب براہین احمدیہ کی قیمت اور دیگر ضروری گزارش بعالی خدمت تمام معزز اور بزرگ خریداران کتاب براہین احمدیہ کے گزارش کی جاتی ہے کہ کتاب ہذا بڑی مبسوط کتاب ہے یہاں تک کہ جس کی ضخامت سوجز سے کچھ زیادہ ہوگی اور تا اختتام طبع وقتا فوقتا حواشی لکھنے سے اور بھی بڑھ جائے گی اور ایسی عمدگی کا غذ اور پاکیزگی خط اور دیگر لوازم حسن اور لطافت اور موزونیت سے چھپ رہی ہے کہ جس کے مصارف کا حساب جو لگایا گیا تو معلوم ہوا کہ اصل اصل قیمت اس کی یعنی جو اپنا خرچ آتا ہے فی جلد پچیس روپیہ ہے۔ مگر ابتدا میں پانچ روپیہ قیمت اس کی اس غرض سے مقرر ہوئی تھی اور یہ تجویز اٹھائی گئی تھی جو کسی طرح سے مسلمانوں میں یہ کتاب عام طور پر پھیل جائے اور اس کا خرید نا کسی مسلمان پر گراں نہ ہو اور یہ امید کی گئی تھی کہ امراء اسلام جو ذی ہمت اور اولی العزم ہیں ایسی ضروری کتاب کی اعانت میں دلی ارادت سے مدد کریں گے تب جبر اس نقصان کا ہو جائے گا۔ پر اتفاق ہے کہ اب تک وہ امید پوری نہیں ہوئی بلکہ بجز عالی جناب حضرت خلیفه سید محمد حسن خان صاحب بہادر وز یر ا عظم و دستور معظم ریاست پٹیالہ پنجاب که جنہوں نے مسکین طالب علموں کو تقسیم کرنے کے لئے پچاس جلد میں اس کتاب کی خریدیں اور جو قیمت بذریعہ اشتہار شائع ہو چکی تھی وہ سب بھیج دی اور نیز فراہمی خریداروں میں بڑی مددفرمائی اور