مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 24
مجموعه اشتہارات ۲۴ جلد اول لالہ جیون داس سیکرٹری آریہ سماج لاہور کا اعلان آج میں نے اتفاقاً آپ کے اخبار مطبوعہ 9 فروری کے ابتدائی صفحہ میں ایک اشتہارے منجانب مرزا غلام احمد رئیس قادیان دیکھا۔ لہذا اس کی نسبت چند سطور ارسال خدمت ہیں امید کہ درج اخبار فرما کر مشکور فرمائیے گا۔ راقم اشتہار نے لکھا ہے کہ جو صاحب منجملہ توابع سوامی دیانند سرسوتی صاحب سوال ہذا کا جواب دے کر ثابت کرے کہ روح بے انت ہیں اور پر میشور کو ان کی تعداد معلوم نہیں تو میں اس کو مبلغ پانچ سوروپیہ بطور انعام کے دوں گا ۔ اس سے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ لفظ توابع سے صاحب راقم کا کیا مطلب ہے اگر آریہ سمارج والوں سے مراد ہے تو معلوم رہے کہ وے لوگ سوامی دیانند کے تو ابعین سے نہیں ہیں یعنی وے عام طور پر پابند خیالات سوامی دیانند کے نہیں ۔ ہاں ان کے خیالات میں سے جو بات جس کو معقول معلوم ہوتی ہے وہ اس کو مانتا ہے۔ اور یہ امر کچھ آریہ سماج والوں سے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ ہر کوئی امر معقول کو پسند کرتا ہے۔ اب رہی یہ بات کہ روح بے انت ہیں اور ہے۔ار پر میشور کو ان کی تعداد معلوم نہیں ، آریہ سماج اس کو مانتی ہے یا نہیں۔ تو معلوم ہو کہ یہ مسئلہ آریہ سماج کے اصولوں میں داخل نہیں ہے۔ اگر کوئی ممبر سماج کا اس کا دعویدار ہو تو اس سے سوال کرنا چاہیے اور اسی کو لے یہ اشتہار مورخه ۹ فروری ۱۸۷۸ ء با وجود تلاش کے نہیں ملا۔ اس لیے سکرٹری آریہ سماج لاہور کا اعلان درج کر دیا ہے کیونکہ اس میں اس اشتہار کا خلاصہ مضمون موجود ہے۔ اسی اشتہار کا نوٹ صفحہ ا پر لکھا گیا ہے۔ (مرتب)