مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 351
مجموعه اشتہارات ۳۵۱ ٨٨ طب روحانی جلد اول یہ کتاب حضرت حاجی منشی احمد جان صاحب مرحوم کی تالیفات میں سے ہے۔ حاجی صاحب موصوف نے اس کتاب میں اس علم مخفی سلب امراض اور توجہ کو مبسوط طور پر بیان کیا ہے جس کو حال کے مشائخ اور پیر زادے اور سجادہ نشین پوشیدہ طور پر اپنے خاص خاص خلیفوں کو سکھلایا کرتے تھے اور ایک عظیم الشان کرامت خیال کی جاتی تھی اور جس کی طلب میں اب بھی بعض مولوی صاحبان دور دور اور کا سفر اختیار کرتے ہیں اس لیے محض اللہ عام و خاص کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس کتاب کو منگوا کر ضرور ہی مطالعہ کریں کہ یہ بھی منجملہ ان علوم کے ہے جو انبیاء پر فائض ہوئے تھے بلکہ حضرت مسیح کے معجزات تو اسی علم کے سرچشمہ میں سے تھے۔ کتاب کی قیمت ایک روپیہ ہے۔ صاحبزادہ افتخار احمد صاحب جو لدھیانہ محلہ جدید میں رہتے ہیں۔ ان کی خدمت میں خط و کتابت کرنے سے قیمت مل سکتی ہے۔ (منقول از نشان آسمانی ایڈیشن اول صفحه در مطبوعہ ریاض (روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴۱۱)