مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 331 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 331

مجموعه اشتہارات ۳۳۱ ۸۲ جلد اول بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اس عاجز کے ایک مخلص دوست جو سلسلہ مبائعین میں داخل ہیں اور خاص مکہ معظمہ کے رہنے والے ہیں۔ جوان، صالح اور پرہیز گار۔ جس کا کسی قدر ذکر خیر رسالہ ازالہ اوہام میں موجود ہے۔ بعض مالی حوادث کی وجہ سے اس ملک ہند میں تشریف لائے تھے اور مدت چار سال سے اس انتظار میں رہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی فتوح غیب میسر آوے تا کسی قدر با سامان ہو کر اپنے وطن مقدس کی طرف مراجعت فرماویں لیکن اللہ جل شانہ کی مشیت سے آج تک ایسا اتفاق نہ ہوا۔ اور مسلمانوں نے حق ہمدردی کا پورا نہ کیا۔ اس عرصہ میں صاحب موصوف ہماری جماعت میں داخل ہوئے اور ایک مدت سے میری صحبت میں ہیں اور میں دن رات نظر تعمق سے اُن کے حالات کو دیکھتا اور جانچتا ہوں۔ فی الواقعہ وہ صالح اور تفرقہ زدہ اور قابل رحم ہیں۔ اور اس قدر حالت عُسر اور تنگدستی میں مبتلا ہیں کہ دس کوس تک چلنے کے لیے ان کے پاس زادِ راہ نہیں ہے چہ جائیکہ اپنے وطن مانوس میں پہنچ سکیں یا اپنے مافات کا تدارک کر سکیں ۔ لہذا میں محض اللہ اپنے تمام بھائیوں کی خدمت میں گزارش کرتا ہوں کہ جیسا اللہ جل شانہ نے فرمایا ہے تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوى ل اور نیز فرماتا ہے وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ ہے۔ اپنے اس غریب بھائی اور مسافر اور تفرقہ زدہ اور ہموطن ہمارے سید و مولی رسول اللہ کی اپنی مقدرت اور وسعت کے موافق ہمدردی اور خدمت کریں ا المائدة : العصر : البلد : ١٨