مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 295
مجموعه اشتہارات ۲۹۵ جلد اول لطائف اسرار کے ساتھ وہی عقائد اہلِ سنت ہیں۔ کوئی دوسرا امر نہیں۔ صرف معترضین کی آنکھوں پر غبار ہے جو خویش کو اجنبی کی صورت پر دیکھتے ہیں اور موافق کلی کو مغائر کلی خیال کرتے ہیں۔ اور بار بار یہ بھی کہا گیا کہ جس حالت میں میں نے اشتہار بھی شائع کر دیا ہے کہ ان عقائد سے انکار کرنا میرا مذہب نہیں ہے بلکہ منکر کو میں دائرہ اسلام سے خارج سمجھتا ہوں ۔ تو پھر میں ان عقائد مسلّمہ میں بحث کیا کروں۔ بحث تو اختلاف کی حالت میں ہوتی ہے نہ اتفاق کی حالت میں ۔ سوتم مسلمات فریقین میں خواہ مخواہ کی گفتگو نہ کرو۔ اس بات میں بحث کرو جس میں مجھے تمہارے عقیدہ موجودہ سے مخالفت ہے۔ یعنی صعود و نزول مسیح ابن مریم بجسده العنصری میں ۔ لیکن حضرت شیخ الکل صاحب اپنی اس ضد سے باز نہ آئے اور بحث حیات و وفات مسیح سے صاف صاف انکار کرتے رہے۔ آخران کی اس ضد اور اصرار سے فہیم لوگوں نے سمجھ لیا کہ حضرت کے پاس حیات جسمانی حضرت مسیح ابن مریم پر کوئی دلیل نہیں اور نہ وہ دلائل وفات ابن مریم کو رڈ کر سکتے ہیں۔ اور رعب حق کی وجہ سے حسب شرائط اشتہار قسم کھانے کے لیے بھی جرات نہیں ۔ تب صاحب سٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس نے اس کشمکش سے تنگ آکر اور لوگوں کی ایک وحشیانہ حالت اور نیز کثرت عوام دیکھ کر خیال کیا کہ اب دیر تک انتظار کرنا اچھا نہیں۔ لہذا عوام کی جماعت کو متفرق کرنے کے لیے حکم سنا دیا گیا کہ چلے جاؤ۔ بحث نہیں ہوگی ۔ یہ وہ واقعات ہیں جو صاحب سٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس اور نیز ان کے معزز ماتحت انسپکٹر صاحب خود درمیان میں کھڑے ہو کر سُن چکے ہیں۔ اس جلسہ بحث میں خواجہ محمد یوسف صاحب رئیس و وکیل و آنریری مجسٹریٹ علی گڑھ بھی موجود تھے۔ اور یہ ایک حسن اتفاق تھا کہ ایک ایسا شقہ آدمی اس جلسہ میں شامل ہو گیا۔ غرض خواجہ صاحب نے بھی فریق ثانی کے بے ہودہ عذرات سن کر میری طرف توجہ کی اور کہا کہ کیا یہ سچ ہے کہ آپ بر خلاف عقیدہ اہل سنت والجماعت۔ لیلۃ القدر اور معجزات اور ملا یک اور معراج وغیرہ سے منکر اور نبوت کے مدعی ہیں۔ میں نے کہا یہ سراسر میرے پر افتراء ہے۔ میں ان سب باتوں کا قائل ہوں۔ اور ان لوگوں نے میری کتابوں کا منشاء نہیں سمجھا۔ اور غلط نہی سے مجھ کو منکر عقائد اہل سنت کا قرار دے دیا۔ تب انہوں نے کہا کہ بہت اچھا۔ اگر فی الحقیقت یہی بات تو مجھے ایک پرچہ پر یہ سب باتیں لکھ دیں۔ میں ابھی صاحب سٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کو