مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 292 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 292

مجموعه اشتہارات ۲۹۲ (۷۴) جلد اول بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ تقریر واجب الاعلان متعلق ان حالات و واقعات کے جو مولوی سید نذیر حسین صاحب ملقب به شیخ الکل سے جلسه بحث ۲۰ اکتوبر ۱۸۹۱ء کو ظہور میں آئی حضرت شیخ الکل صاحب جلسه بحث ۲۰ اکتوبر ۱۸۹۱ء میں حاضر تو ہوئے مگر اپنی خوشی سے نہیں حاضر تو ہو۔ بلکہ اس غیرت دلانے والے اشتہار کی وجہ سے جو میری طرف سے ۱۷ اکتوبر ۱۸۹۱ء کو شائع کیا گیا تھا۔ جس میں بالفاظ دیگر یہ بھی بیان تھا کہ یہ عاجز یا شیخ الکل صاحب یعنی کوئی ہم دونوں میں سے جلسہ بحث میں حاضر ہونے سے تخلف کرے تو اس پر بوجہ حق پوشی وصَدٌ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ واخفائے شہادت خدائے تعالیٰ کی لعنت ہو۔ سو اس مجبوری سے اُن کو بہر حال حاضر ہونا پڑا تا وہ اپنے تئیں اس داغ ملامت تا سے بچالیں جو درصورت غیر حاضری ان کے چہرہ مشیخت پر لگتا تھا۔ مگر جلسہ بحث کے منصف اور معزز حاضرین خوب سمجھ گئے ہوں گے کہ شیخ الکل صاحب اس داغ سے بچ نہیں سکے۔ کیونکہ ان لے یہ اشتہار جلد ہذا کے صفحہ ۲۸۳ پر ہے۔ (مرتب)