مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 274 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 274

مجموعه اشتہارات ۲۷۴ جلد اول کے بعد کسی دوسرے مدعی نبوت اور رسالت کو کا ذب اور کافر جانتا ہوں ۔ میرا یقین ہے کہ وحی رسالت حضرت آدم صفی اللہ سے شروع ہوئی اور جناب رسول الله حمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہو گئی ۔ آمَنتُ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَ الْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ وَ آمَنْتُ بِكِتَابِ اللَّهِ الْعَظِيمِ الْقُرْآنِ الْكَرِيمِ - وَ اتَّبَعْتُ أَفْضَلَ رُسُلِ اللَّهِ وَخَاتَمَ أَنْبِيَاءِ اللَّهِ مُحَمَّدَ إِ الْمُصْطَفَى وَ أَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ - وَ اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ - رَبِّ احْيِنِي مُسْلِمًا وَ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَ احْشُرُنِي فِي عِبَادِكَ الْمُسْلِمِينَ - وَ أَنْتَ تَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِي وَلَا يَعْلَمُ غَيْرُكَ وَ أَنْتَ خَيْرُ الشَّاهِدِينَ اس میری تحریر پر ہر ایک شخص گواہ رہے اور خداوند علیم و سمیع اول الشاہدین ہے کہ میں ان تمام عقائد کو - مانتا ہوں جن کے ماننے کے بعد ایک کا فر بھی مسلمان تسلیم کیا جاتا ہے اور جن پر ایمان لانے سے ایک غیر مذہب کا آدمی بھی معاً مسلمان کہلانے لگتا ہے۔ میں ان تمام امور پر ایمان رکھتا ہوں جو قرآن کریم اور احادیث صحیحہ میں درج ہیں اور مجھے مسیح ابن مریم ہونے کا دعوی نہیں اور نہ میں ناسخ کا قائل ہوں بلکہ مجھے تو فقط مثیل مسیح ہونے کا دعویٰ ہے۔ جس طرح محد ثیت نبوت سے مشابہ ہے ایسا ہی میری روحانی حالت مسیح ابن مریم کی روحانی حالت سے اشد درجہ کی مناسبت رکھتی ہے۔ غرض میں ایک مسلمان ہوں ۔ أَيُّهَا الْمُسْلِمُونَ أَنَا مِنْكُمْ وَإِمَامُكُمْ مِنْكُمْ بِأَمْرِ اللَّهِ تَعَالَی خلاصہ کلام یہ کہ میں محدث اللہ ہوں اور مامور من اللہ ہوں اور باایں ہمہ مسلمانوں میں سے ایک مسلمان ہوں جو صدی چار دہم کے لیے مسیح ابن مریم کی خصلت اور رنگ میں مجدد دین ہو کر رَبُّ السَّمَوَاتِ وَ الْأَرْضِ کی طرف سے آیا ہوں ۔ میں مفتری نہیں ہوں ۔ وَقَدْ خَابَ مَنِ افْتَری ۔ خدا تعالیٰ نے دنیا پر نظر کی اور اس کو ظلمت میں پایا اور مصلحت عباد کے لیے ایک اپنے عاجز بندہ کو خاص کر دیا۔ کیا تمہیں اس سے کچھ تعجب ہے کہ وعدہ کے موافق صدی کے سر پر ایک مجد دبھیجا گیا؟ اور جس نبی کے رنگ میں چاہا خدا تعالیٰ نے کو پیدا کیا۔ کیا ضرور نہ تھا کہ مخبر صادق صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی پوری ہوتی ؟ بھائیو! میں مصلح ہوں اس کو بدعتی نہیں۔ اور معاذ اللہ میں کسی بدعت کے پھیلانے کے لیے نہیں آیا ۔ حق کے اظہار کے لیے آیا ہوں