مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 9 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 9

مجموعه اشتہارات ۹ جلد اول دن ختم ہو جائیں گے اور تناسخ اور دنیا کا ہمیشہ کے واسطے خاتمہ ہوگا۔ یا یہ اصول ہے کہ خدا اور روحوں کو پیدا کر سکتا ہے یا یہ کہ بعد مکتی پانے سب روحوں کے پھر ایشور انہیں مکتی یافتہ روحوں کو کیڑے مکوڑے وغیرہ مخلوقات بنا کر دنیا میں بھیج دے گا، یا یہ کہ ارواح اگرچہ بے انت نہیں اور تعداد ان کا کسی حدود معین میں ضرور محصور ہے مگر پھر بھی بعد نکالے جانے کے باقی ماندہ اتنے کے اُتنے ہی نہیں رہتے ہیں۔ نہ مکتی والوں کی جماعت جن میں یہ تازہ مکتی یافتہ جاملتے ہیں۔ اس بالائی آمدن پہلے سے کچھ زیادہ بن جاتے ہیں ا تے ہیں اور نہ یہ جماعت جس سے کسی قدر ارواح نکل گئے بعد اس خرچ کے کچھ کم ہوتے ہیں۔ غرض جو اصول ہو بہ تفصیل مذکورہ مفصل لکھنا چاہیے۔ المشتهر : مرزاغلام احمد رئیس قادیان عفی عنہ ۲۰ مارچ ۱۸۷۸ء ( منقول از الحکم نمبر ۱۸ جلد ۹ صفحه امورخه ۲۴ مئی ۱۹۰۵ء کالم ۴۳ وحیات احمد جلد اول حصہ دوم صفحه ۸۸۰۸۷ طبع دوم و تبلیغ رسالت جلد اول صفحه ۱ ۲ و بدر سلسلۃ الجدید جلد نمبر ۸ صفحه ۸ کالم ۲)