مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 8 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 8

مجموعه اشتہارات لد جلد اول اشتہار پانسور و پیه اشتہار ہذا اس غرض سے دیا جاتا ہے کہ ۷ / دسمبر ۱۸۷۷ء کے وکیل ہندوستان وغیرہ اخبار میں لائق فائق آریہ سماج والوں ۔ سماج والوں نے بابت روحوں کے اصول اپنا یہ شائع کیا ہے کہ ارواح موجود بے انت ہیں۔ اور اس کثرت سے ہیں کہ پر میشر کو بھی ان کی تعداد معلوم نہیں ۔ اسی واسطے ہمیشہ مکتی پاتے رہتے ہیں اور پاتے رہیں گے مگر کبھی ختم نہیں ہو دیں گے ۔ تردید اس کی ہم نے 9 فروری سے 19 مارچ تک سفیر ہند کے پرچوں میں بخوبی ثابت کر دیا ہے۔ کہ اُصول مذکور سراسر غلط ہے۔ اب بطور اتمام حجت کے یہ اشتہار تعدادی پانسو روپیہ معہ جواب الجواب با وا نرائن سنگھ صاحب سکرٹری آریہ سماج والوں سماج امرتسر کے تحریر کر کے اقرار صحیح قانونی اور عہد جائز شرعی کرتا ہوں اگر کوئی صاحب آریہ سماج وا میں سے بپابندی اُصولِ مسلّمہ اپنے کے گل دلائل مندرجہ سفیر ہند و دلائل مرقومہ جواب الجواب مشمولہ اشتہار ہذا کے توڑ کر یہ ثابت کر دے کہ ارواح موجودہ سوا چار ارب کی مدت میں گل دورہ اپنا پورا کرتے ہیں، بے انت ہیں اور ایشور کو تعداد ان کا نا معلوم رہا ہوا ہے تو میں اس کو مبلغ پانسو روپیہ بطور انعام کے دوں گا۔ اور در صورت توقف کے شخص مثبت کو اختیار ہوگا کہ بعد دعدالت اختیار کرے لیکن واضح رہے کہ اگر کوئی صاحب سماج مذکور میں سے اس اصول سے منکر ہو تو صرف انکار طبع کرانا کافی نہ ہوگا بلکہ اس صورت میں بتصریح لکھنا چاہیے کہ پھر اُصول کیا ہوا؟ آیا یہ بات ہے کہ ارواح ضرور کسی