مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 254
مجموعه اشتہارات ۲۵۴ جلد اول صاحب بریلوی یا مولوی سید محمد نذیر حسین صاحب دہلوی یا غلام فرید صاحب چاچڑاں والا ظاہری و باطنی طور بقیہ حاشیہ بات پنجاب اور ہندوستان کے اخباروں میں چھپوا دیں گے کہ وہ گریز کر گئے اور وہ حق پر نہیں ہیں۔ لہذا ہم سب لوگ ادب سے اور عاجزی سے آپ کی خدمت میں خواستگار ہیں کہ آپ حسبہ اللہ اس کام کے لیے ضرور تشریف لاویں اور مسلمانوں کو فتنہ سے بچاویں۔ ورنہ اگر آپ تشریف نہ لائے تو نا چار ایفاء عہد کے لیے آپ کا گریز کرنا حتی الوسع تمام اخباروں میں شائع کر دیا جائے گا۔ اسی طرح اگر مرزا غلام احمد صاحب نے گریز کی تو اس سے دس حصہ زیادہ اخباروں کے ذریعہ سے ان کی قلعی کھولی جائے گی ۔ اور ہمیں یقینی طور پر امید ہے کہ آپ دونوں طور کی بحث کے لیے ضرور تشریف لے آئیں گے اور قیامت کی باز پرس سے اپنے آپ کو بچائیں گے لہذا ہم نے ایک ایک نقل اسی درخواست کی چند ا خباروں میں میں بھی بھیج دی ہے اور آخری نتیجہ کا مضمون جو کچھ ب جو کچھ بعد اس کے ہو گا، چھپنے کے لیے بھیجا گا۔ ا جائے گا ۔ آپ جلد تشریف لاویں۔ سب مخلصین منتظر ہیں ہم آپ کے جواب کے۔ آر آج کی تاریخ سے کہ ۱۸ محرم الحرام ۱۳۰۹ ھ مطابق ۲۴ را گست ۱۸۹۱ ء ہے ایک ماہ تک انتظار کریں گے۔ اگر اس عرصہ تک خدا نخواستہ آپ تشریف نہ لائیں تو نا چار عہد کے موافق کلمات حقہ آپ کی نسبت شائع کر دیئے جائیں گے۔ اور واضح رہے کہ ہم تین فریق کے آدمی ہیں ۔ بو بعض ہم میں سے مرزا صاح زا صاحب کے مرید ہیں اور بعض حُسنِ ظن رکھنے والے اور بعض نہ حسن ظن رکھنے والے اور نہ مرید ہیں۔ لیکن ہم سب حق کے طالب ہیں ۔ الْحَقُّ حَقٌّ وَالسَّلام (۱) ابواللمعان محمد سراج الحق جمالی نعمانی سرساوی سَرَّجَ اللهُ وَجْهَهُ (۲) شیخ نور محمد ہانسوی (۳) شیخ عبد الحق لو دیا نوی ۔ (۴) قاضی خواجہ علی ٹھیکیدار شکرم (۵) محمد خان ساکن کپورتھلہ (۶) حافظ حامد علی لدھیانوی (۷) سید عباس علی صوفی ۔ (۸) مولوی محمود حسن مدرس (۹) منشی محمد اروڑا نقشہ نویس ساکن کپورتھلہ (۱۰) منشی فیاض علی (۱۱) منشی ظفر احمد اپیل نویس کپورتھلہ (۱۲) منشی عبدالرحمٰن اہلمد جرنیلی کپورتھلہ ۔ (۱۳) منشی حبیب الرحمن برادر زادہ حاجی ولی محمد صاحب حج مرحوم ساکن کپورتھلہ (۱۴) مستری جان محمد (۱۵) سردار خان کوٹ دفعدار ساکن کپورتھلہ (۱۶) شیخ سدوری ضلع ہوشیار پور (۱۷) منشی رستم علی ڈپٹی انسپکٹر پولیس ریلوے (۱۸) خیر الدین خان سوار رجمنٹ نمبر ۱۷ (۱۹) حکیم عطاء الرحمن دہلوی ۔ (۲۰) مولوی افتخار احمد ابن سجادہ نشین حضرت منشی احمد جان صاحب نقشبندی لودھیانوی (۲۱) حافظ نوراحمد تاجر پشمینہ لودھیانوی (۲۲) سائیں بہادر شاہ لودھیانوی (۲۳) سائیں عبدالرحیم شاہ (۲۴) جیوا تاجر پشمینہ لودھیانوی (۲۵) حافظ محمد بخش تا جر لدھیانه (۲۶) مولوی محمد حسین ساکن کپور تھلہ (۲۷) قاضی شیخ احمد اللہ ملازم کپور تھلہ (۲۸) منشی اللہ بخش محرر دفتر لودھیانه (۲۹) مولوی چراغ الدین مدرس مشن سکول لدھیانه (۳۰) قاضی عبد المجید خان شاہزادہ لودھیانہ (۳۱) مولوی عبد القادر مدرس جمال پور