مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 243
مجموعه اشتہارات ۲۴۳ ۶۲ جلد اول بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَالسَّلَامُ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى اشتہار دعوت حق اما بعد چونکہ اکثر یہ عاجز سنتا ہے کہ لودیانہ کے بعض مولوی صاحبان جیسے (۱) مولوی عبد اللہ صاحب (۲) مولوی محمد صاحب (۳) مولوی عبد العزیز صاحب (۴) مولوی مشتاق احمد صاحب مولوی شاہدین صاحب اس مسئلہ میں اس عاجز سے مخالف ہیں کہ حضرت مسیح ابن مریم علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں اور آنے والا مسیح جس کی خبر دی گئی ہے در حقیقت مسیح ابن مریم نہیں ہے بلکہ مثالی اور ظالمی طور پر مسیح ابن مریم کے رنگ میں ہے اور ایسی اُس سے رُوحانی طور پر مناسبت و مشابہت رکھتا ہے کہ گویا وہی ہے اور اس عاجز نے یہ بھی سنا ہے کہ بعض مولوی صاحبان موصوفین اکثر اوقات منبر پر کھڑے ہو کر بلند آواز سے یہ کہتے ہیں کہ مدعی اس مسئلہ کا ہم سے بحث کرے۔ ہم بحث کے لیے طیار ہیں۔ لیکن افسوس کہ تحریری بحث کو جس میں ہر طرح سے امن ہے اور نیز جس میں کیفیت بحث پر غور کرنے کے لیے ہر یک کو حاضرین و غائبین میں سے کامل طور پر موقع مل سکتا ہے قبول نہیں کرتے۔ ناچار ایک اور طریق سهل و آسان تجویز کر کے اشتہار تجویز کر کے اشتہا ر هذا شائع کیا جاتا ہے۔ لیکن قبل اس کے کہ ہم وہ طریق لے یہ اشتہار ار علیحدہ علیحدہ بڑ۔ بڑے سائز پر جس کی کی بغیر بغیر عنوان اور تا نام حضرت مشتہر ۳۱ سطریں ہیں لو دھیانہ سے پہلی بار شائع ہوا۔ پھر اس کی نقل اخبار ریاض ہندا مر تسر جلد ۶ نمبرے مورخہ ۱۸ مئی ۱۸۹۱ء کے صفحہ ۶ پر شایع ہوئی۔ (مرتب)