مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 235
مجموعه اشتہارات ۲۳۵ جلد اول اعلان إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ لا چونکہ یہ عاجز عرصہ تین سال سے عزیزم میرزا غلام احمد صاحب پر بدگمان تھا۔ لہذا وقتاً فوقتاً نفس و شیطان نے خدا جانے کیا کیا ان کے حق میں مجھ سے کہوایا جس پر آج مجھ کو افسوس ہے۔ اگرچہ اس عرصہ میں کئی بار میرے دل نے مجھے شرمندہ بھی کیا، لیکن اس کے اظہار کا یہ وقت مقدر تھا۔ باعث اس تحریر کا یہ ہے کہ ایک شخص نے میرزا صاحب کو خط لکھا کہ میں تم سے موافقت کیونکر کروں۔ تمہارے رشتہ دار ( یعنی یہ عاجز ) تم سے برگشتہ و بدگمان ہیں۔ اس کو سُن کر مجھے سخت ندامت ہوئی۔ اور ڈرا کہ ایسا نہ ہو کہ کہیں اپنے گناہوں کے علاوہ دوسروں کے نہ ماننے کے وبال میں پکڑا جاؤں۔ لہذا یہ اشتہار دے کر میں بری الذمہ ہوتا ہوں۔ میں نے جو کچھ مرزا صاحب کو فقط اپنی غلط فہمیوں کے سبب سے کہا نہایت بُرا کیا۔ اب میں تو بہ کرتا ہوں اور اس توبہ کا اعلان اس لئے دیتا ہوں کہ میری پیروی کے سبب سے کوئی وبال میں نہ پڑے۔ اب سب لوگ جان لیں کہ مجھے کسی طرح کی بدگمانی میرزا صاحب پر نہیں ۔ وَ مَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلاغ اس سے بعد اگر کوئی شخص میری کسی تحریر یا تقریر کو چھو اوے اور اس سے فائدہ اُٹھانا چاہے تو میں عبد اللہ بری ہوں۔ اور اگر کبھی میں نے میرزا صاحب کی شکایت کی یا کسی دوست سے آپ کی نسبت کچھ کہا ہو تو اس سے اللہ تعالیٰ کی جناب میں معافی مانگتا ہوں ۔ و البقرة : ٢٢٣ الملع ن میر ناصر نواب نقشہ نویس دهل ـوى