مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 5 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 5

مجموعه اشتہارات ۳ جلد اول بخدمت جناب محمد شریف صاحب (ایڈیٹر منشور محمدی ) بعد السلام علیکم التماس ہے کہ اس سوال کو مہربانی فرما کر اخبار شریف میں اپنے منطبع فرمائیں۔ و هو هذا اقرارات سوامی جی پنڈت دیانند سورستی پہلا اقرار ۔ سب جیو یعنی روح انادی ہیں کہ قدیم سے خود بخود موجود ہیں۔ خدا نے ان کو پیدا کیا نہیں اور نہ اب کوئی نیا روح پیدا کر سکتا ہے۔ اور نہ اور نہایہ دوسرا اقرار پر میشر جو سرشتی کو رچتا ہے تو اس کا یہ باعث ہے کہ پہلے سرشتی میں کچھ روح بکٹ (مکت) ہو جاتے ہیں اور کچھ پاپ جو باقی رہتے ہیں ان کے پھوک ( بھوگ ) کرانے اور پھل دینے کے لئے پر میشر سرشتی رچتا ہے۔ تیسرا اقرار مکتی چھ سادھن یعنی چھ عمل سے ہوتی ہے۔ جو شخص ان چھ سادھن کو بجالائے ضرور اس کی مکتی ہو جاتی ہے۔ چوتھا اقرار۔ جس کی مکتی ہو جاتی ہے وہ سدا آنند میں رہتا ہے اور پھر جنم مرن وغیرہ دو (بھو ) ساگر میں نہیں گرتا۔ پانچواں اقرار بعد گزر نے چار ارب اُنتیس کروڑ چالیس لاکھ اوناسی ہزار نو سو چھیانویں برس دوره آمد و رفت کل روحوں کو ختم ہو کر پرے آجاتی ہے۔ چھٹا اقرار ۔ یہ سب باتیں وید اور شاستر میں لکھی ہیں۔ لے اصل لفظ سر سوتی ہے۔ کا تب سے سورستی لکھا گیا ہے (مرتب)