مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 209
مجموعه اشتہارات ۲۰۹ جلد اول جن کے حق میں خدا تعالیٰ نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں انہیں ان کے غیروں پر قیامت تک فوقیت دوں گا اور برکت اور رحمت ان کے شامل حال رہی گی اور مجھے فرمایا کہ تو میری اجازت سے اور تو میری آنکھوں کے روبرو یہ کشتی تیار کر۔ جو لوگ تجھ سے بیعت کریں گے وہ خدا سے بیعت کریں گے۔ خدا کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہو گا اور فرمایا کہ خدا تعالیٰ کے حضور میں اپنی تمام طاقتوں کے ساتھ حاضر ہو جاؤ اور اپنے ربّ کریم کو اکیلا مت چھوڑو۔ جو شخص اسے اکیلا چھوڑتا ہے وہ اکیلا چھوڑا جائے گا۔ سوحسب فرموده ایز دی دعوت بیعت کا عام اشتہار دیا جاتا ہے اور تحملین شرائط متذکرہ بالا کو عام اجازت ہے کہ بعد ادائے استخارہ مسنونہ اس عاجز کے پاس بیعت کرنے کے لئے آویں۔ خدا تعالیٰ ان کا مددگار ہو اور ان کی زندگی میں پاک تبدیلی کرے اور ان کو سچائی اور پاکیزگی اور محبت اور روشن ضمیری کی روح بخشے آمین ثم آمین ۔ وَ آخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ المبالغ خاکسار احقر عباد الله غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور پنجاب ور جمادی الاول ۱۳۰۶ ھ مطابق ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء (مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر )