مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 183
مجموعه اشتہارات ۱۸۳ جلد اول برکت کا نشان یہ ہے کہ اس پیوند سے دین اُن کا درست ہوگا۔ اور دنیا ان کی من کل الوجوہ صلاحیت پذیر ہو جائے گی اور وہ بلائیں جو عنقریب اترنے والی ہیں نہیں اتریں گی اور قہر کا نشان وہی ہے جو اشتہار میں ذکر ہو چکا اور نیز وہ جو تمہ ہذا میں درج ہے لے وَالسَّلَامُ عَلَى عِبَادِ اللَّهِ الْمُؤْمِنِينَ خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور پانزدہم جولائی ۱۸۸۸ء کے تبلیغ رسالت جلد اصفحه ۱۱۸ تا ۱۲۰) لے قہری نشانوں میں سے کسی قدر اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں بھی درج ہے اور جنوری ۱۸۸۶ء میں بمقام ہوشیار پور ایک اور الہام عربی مرزا احمد بیگ کی نسبت ہوا تھا۔ جس کو ایک مجمع میں جس میں بابو الہی بخش صاحب اکو نٹنٹ و مولوی برہان الدین صاحب ہے رین صاحب جہلمی بھی موجود تھے سنایا گیا تھا ؟ ی موجود تھے سنایا گیا تھا جس کی عبارت یہ ہے۔ رَأَيْتُ هَذِهِ الْمَرْأَةَ وَ اثَرُ الْبُكَاءِ عَلَى وَجْهِهَا فَقُلْتُ أَيَّتُهَا الْمَرْأَةُ تُوبِى تُوبِى فَإِنَّ الْبَلَاءَ عَلَى عَقِبِكِ وَ الْمُصِيبَةُ نَازِلَةٌ عَلَيْكِ يَمُوتُ وَيَبْقَى مِنْهُ كِلَابٌ مُتَعَدِّدَةٌ منه ۲۶۲۰ یہ اشتہار کے دو صفحوں پر ہے ) ( مطبوعہ ریاض ہند پریس امرت سر ) کے یہ اصل اشتہار مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرت سر علیحدہ شائع ہوا تھا اور اس کی نقل آئینہ کمالات اسلام کے صفحہ ۲۸۱ لغایت صفحه ۲۸۸ ) روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱ ۲۸ تا ۲۸۸) پر بھی درج ہے۔ (مرتب)