مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 181
مجموعه اشتہارات ۱۸۱ ۴۹ جلد اول تتمه اشتهار د ہم جولائی ۱۸۸۸ء (1) اشتہار مندرجہ عنوان کے صفحہ ۶ میں جو یہ الہام درج ہے فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللهُ اس کی تفصیل مکرر توجہ سے یہ کھلی ہے کہ خدا تعالیٰ ہمارے کنبے اور قوم میں سے ایسے تمام لوگوں پر کہ جو اپنی بے دینی اور بدعتوں کی حمایت کی وجہ سے پیشگوئی کے مزاحم ہونا چاہیں گے اپنے قہری نشان نازل کرے گا اور اُن سے لڑے گا اور انہیں انواع اقسام کے عذابوں میں مبتلا کر دے گا۔ اور وہ مصیبتیں اُن پر اُتارے گا جن کی ہنوز انہیں خبر نہیں۔ ان میں سے ایک بھی ایسا نہیں ہوگا کہ جو اس عقوبت سے خالی رہے کیونکہ انہوں نے نہ کسی اور وجہ سے بلکہ بے دینی کی راہ سے مقابلہ کیا۔ L (۲) ایک عرصہ سے یہ لوگ میرے کنبے سے اور میرے اقارب ہیں کیا مرد اور کیا عورت مجھے میرے الہامی دعاوی میں مگار اور دکاندار خیال کرتے ہیں اور بعض نشانوں کو دیکھ کر بھی قائل نہیں ہوتے اور ان کا اپنا حال یہ ہے کہ دین اسلام کی ایک ذرہ محبت اُن میں باقی نہیں رہی ۔ اور قرآنی ے حاشیہ ۔ مرزا نظام الدین جو کنبے کے لوگوں سے نمبر اول کا مخالف ہے ۵ اگست ۱۸۸۵ء کو اس کی نسبت صاف پیشینگوئی کی گئی تھی کہ ۳۱ ماہ تک اُن کے اہل و عیال میں سے کوئی شخص بقضائے الہی فوت ہو جائے گا۔ یہ پیشگوئی عام طور پر شائع ہوگئی تھی یہاں تک کہ بعض قادیان کے آریوں کے اس پر دستخط بھی ہو گئے تھے لیکن جب یہ