مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 172
مجموعه اشتہارات ۱۷۲ جلد اول پادری وائٹ برینٹ صاحب ایک عام جلسہ بٹالہ میں منعقد کر کے اس جلسہ میں حلفاً اقرار کریں کہ اگر مضمون کسی بند لفافہ کا جو میری طرف سے پیش ہو ، دس ہفتہ تک مجھ کو بتلایا جاوے تو میں بلا توقف دین مسیحی سے بیزار ہو کر مسلمان ہو جاؤں گا۔ اور اگر ایسا نہ کروں تو ہزار روپیہ جو پہلے سے کسی ثالث منظور کردہ کے پاس جمع کرادوں گا بطور تاوان انجمن حمایت اسلام لاہور میں داخل کیا جاوے گا۔ اس تحریری اقرار کے پیش ہونے کے اور نیز نورافشاں میں چھپنے کے بعد اگر دس ہفتہ تک ہم نے لفافہ بند کا مضمون بتلا دیا تو ایفا ء شرط کا پادری صاحب پر لازم ہو گا ۔ ورنہ اُن کے روپیہ کی ضبطی ہوگی اور اگر ہم نہ بتلا سکے تو ہم دعوی الہام سے دست بردار ہو جائیں گے اور نیز جو سزا زیادہ سے زیادہ ہمارے لیے تجویز ہو وہ بخوشی خاطر اٹھالیں گے ۔ فقط ۲۶۲۰ المعلن خاکسار غلام احمد قادیانی ۹ جون ۱۸۸۸ء یہ پر دو صفحے کا ہے ) ( مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر ) تبلیغ رسالت جلد اصفحه ۱۰۸ تا ۱۱۱)