مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 170 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 170

مجموعه اشتہارات ١٧٠ ۴۷ جلد اول بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اعلان پادری وائٹ برینٹ صاحب پر اتمام حجت اور میاں فتح مسیح کی دروغ گوئی کی کیفیت ہم اپنے اشتہار ۲۴ مئی ۱۸۸۸ء میں جو مطبع شمس الہند گورداسپور میں چھپا تھا۔ اس بات کو بتصریح بیان کر چکے ہیں کہ میاں فتح مسیح صاحب واعظ عیسائی نے ملہم ہونے کا جھوٹا دعویٰ کر کے پھر ۲۱ رمئی ۱۸۸۸ء کے جلسہ میں تمام حاضرین کے رو بروجن میں معزز ہندو اور بٹالہ کے آریہ بھی تھے اپنی دورغ گوئی کا صاف اقرار کر دیا اور بالمقابل الہامی پیشگوئیوں کے پیش کرنے سے بھاگ گیا مگر دیا افسوس کہ اسی عیسائی صاحب نے ۳۱ رمئی ۸۸ء کونورافشاں میں اپنی دروغ گوئی کے چھپانے کے لیے ظاہر کیا ہے کہ میں نے الہام کا دعوی نہیں کیا تھا۔ مقام تعجب ہے کہ ان دیسی عیسائیوں کو جھوٹ بولنے سے ذرا بھی شرم نہیں آتی۔ بھلا کوئی ان سے پوچھے کہ اگر آپ نے ملہم ہونے کا دعوی نہیں کیا تھا تو پھر کیوں ۲۱ مئی ۸۸ ء کے جلسہ میں رائے بشمبر داس صاحب رئیس بٹالہ اور بابو گوردت سنگھ صاحب مختار عدالت نے آپ کو ملامت کی کہ ایسا جھوٹ کیوں بولا اور کیوں ناحق لوگوں کو تکلیف دی۔ اور کیوں منشی محمد بخش صاحب مختار عدالت نے اُسی جلسہ میں شہاد تا بیان کیا کہ فتح مسیح انکار دعوی الہام میں بالکل جھوٹا ہے۔ اس نے میرے روبرو ایک مجمع کثیر میں اپنے ملہم ہونے کا دعوی کیا ہے۔ بھلا یہ بھی جانے دو۔ خود پادری وائٹ برینٹ سے حلفاً دریافت کیا جائے کہ کیا ۱۸ رمئی ۱۸۸۸ء میں