مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 167 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 167

مجموعه اشتہارات ۱۶۷ جلد اول بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي اکیس مئی ۱۸۸۸ء کے جلسہ مذہبی کی کیفیت اور پادری وایٹ برینٹ صاحب پر اتمام حجت جن صاحبوں نے ہمارا اعلان مجریہ ۱۸ مئی ۱۸۸۸ء دیکھا ہے۔ انہیں معلوم ہوگا کہ فتح مسیح عیسائی واعظ نے دعوی کیا تھا کہ مجھے بھی الہام ہوتا ہے اور میں بھی پیش از وقوع الہامی پیشگوئیاں بالمقابل بتلا سکتا ہوں چنانچہ اس دعوٹی کے پرکھنے کے لیے ۲۱ مئی ۱۸۸۸ء بروز دوشنبہ اس عاجز کے مکان فرودگاه پر ایک بھارا جلسہ ہوا اور بہت سے مسلمان اور ہندو معزز اور رئیس شہر کے رونق افروز جلسہ ہوئے اور سب کو اس بات کے دیکھنے کا شوق تھا کہ کونسی پیشگوئیاں بالمقابل پیش کی جاتی ہیں۔ آخر دین ابجے کے بعد میاں فتح مسیح معہ چند دوسرے عیسائیوں کے جلسہ میں تشریف لائے اور بجائے اس کے کہ پیشگوئیاں پیش کرتے اور اور باتیں کہ جو سراسر واہیات اور خارج از مقصد تھیں شروع کر دیں۔ آخر حاضرین میں سے ایک معزز ہند و صاحب نے انہیں کہا کہ یہ جلسہ صرف بالمقابل پیشگوئیاں کے پیش کرنے کے لیے انعقاد پایا ہے۔ اور یہی آپ کا اقرار بھی ہے اور ایسے شوق سے سب لوگ اکٹھے ہوئے ہیں۔ سواس وقت الہامی پیشگوئیاں پیش کرنی چاہیں ۔ اس کے جواب میں میاں فتح مسیح نے