مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 162 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 162

مجموعه اشتہارات ۱۶۲ جلد اول ہونے میں باقی تھے کہ پیشگوئی پوری ہو گئی ۔ افسوس یہ دل کے اندھے نہیں دیکھتے کہ ہر ایک پیشگوئی ہماری خدا تعالی کیسی پوری کرتا جاتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ ان لوگوں کو خدا تعالیٰ کی کچھ پرواہی نہیں ۔ اب جاننا چاہیے کہ وہ پیشگوئی جس کی اکتیس ماہ کی میعاد اور جس پر ہندوؤں کی گواہیاں ثبت کرائی گئی تھیں ۔ وہ ہمارے چچا زاد بھائی مرزا امام الدین و نظام الدین کے اہل وعیال کی نسبت تھی اور خدا تعالیٰ نے بذریعہ اپنے الہام کے اس عاجز پر یہ ظاہر کیا تھا کہ مرزا امام الدین و نظام الدین کے عیال میں سے اکتیسویں ماہ کے پورے ہونے تک کوئی شخص فوت ہو جائے گا۔ چنانچہ عین اکتیسویں مہینہ کے درمیان مرزا نظام الدین کی دختر یعنی مرزا امام الدین کی بھتیجی بعمر سال ( پچیس سال ) ایک بہت چھوٹا بچہ چھوڑ کر فوت ہو گئی اور آریوں کا شور و غوغا وہیں سرد ہو گیا۔ یہ خدا تعالیٰ کے کام ہیں کہ وہ ہمیشہ سچ کی حمایت کرتا ہے اور صادق کی پناہ ہوتا ہے۔ اب ہم اس جگہ الہامی پیشگوئی کی وہ عبارت لکھ دیتے ہیں جس پر قادیان کے ہندوؤں کے دستخط ہیں اور وہ یہ ہے:۔ مرزا امام الدین و نظام الدین کی نسبت مجھے الہام ہوا ہے کہ اکتیس ماہ تک ان پر ایک سخت مصیبت پڑے گی ان کی اہل و عیال و اولاد میں سے کسی مرد یا کسی عورت کا انتقال ہو جائے گا جس سے ان کو سخت تکلیف اور تفرقہ پہنچے گا۔ آج ہی کی تاریخ کے حساب سے جو تئیس ساون ۱۹۴۲ مطابق ۵ را گست ۱۸۸۵ء ہے۔ یہ واقعہ ظہور میں آئے گا۔ مرقوم ۵ اگست ۱۸۸۵ء گواه شد پنڈت بھارامل ساکن قادیان بقلم خود گواه شد بشند اس برہمن بقلم خود گواه شد پنڈت بھیجنا تھ بقلم خود گواه شد بشند اس کھتری بقلم خود بالآخر ہم امرت سر اور لاہور کے نامی آریہ صاحبوں کی خدمت میں التماس کرتے ہیں کہ