مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 159 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 159

مجموعه اشتہارات ۱۵۹ الدامة جلد اول بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي محمد عربی کا بروئے ہر دو سرا ست کسے کہ خاک درش نیست خاک بر سرادلی جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا ! آیا حق اور بھاگ گیا باطل تحقیق باطل ہے بھاگنے والا خوشخبری اے ناظرین! میں آپ کو بشارت دیتا ہوں کہ وہ لڑکا جس کے تولد کے لیے میں نے اشتہار ۱۸ اپریل ۱۸۸۶ء میں پیشگوئی کی تھی اور خدا تعالیٰ سے اطلاع پا کر اپنے کھلے کھلے بیان میں لکھا تھا کہ اگر وہ حمل موجودہ میں پیدا نہ ہوا تو دوسرے حمل میں جو اس کے قریب ہے ضرور پیدا ہو جائے گا۔ آج ۱۶ ذیقعده ۱۳۰۴ ھ مطابق ۷ را گست ۱۸۸۷ء میں ۱۲ بجے رات کے بعد ڈیڑھ بجے کے قریب وہ مولود مسعود پیدا ہو گیا۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ اب دیکھنا چاہیے کہ یہ کس قدر بزرگ پیشگوئی ہے جو ظہور میں آئی۔ آریہ لوگ بات بات میں یہ سوال کرتے ہیں کہ ہم وہ پیش گوئی منظور کریں گے جس کا وقت بتلایا جائے ۔ سواب یہ پیشگوئی انہیں منظور کرنی پڑی ۔ کیونکہ اس پیشگوئی کا مطلب یہ ہے کہ حمل دوم بالکل خالی نہیں جائے گا۔ ضرور لڑکا پیدا ہو گا۔ اور وہ حمل بھی کچھ دُور نہیں۔ بلکہ قریب ہے۔ یہ مطلب اگر چہ اصل الہام میں مجمل تھا لیکن غریب ہے۔ یہ مطلب اگر چہ اصل الہام میں مجمل تھا لیکن میں نے اسی اشتہار میں لڑکا پیدا ہونے سے ایک برس چار مہینہ پہلے روح القدس سے قوت پا کر مفصل لے ترجمہ محمد عربی جو دونوں جہاں کی عزت ہے جو شخص اس کے در کی خاک نہیں بنا اس کے سر پر خاک۔ بنی اسراءیل : ۸۲