مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 136 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 136

مجموعه اشتہارات ۱۳۶ جلد اول ظاہر کر کے دکھلا دیں اور اگر مقابلہ سے عاجز رہیں تو پھر حجت ان پر تمام ہوگی اور بحالت سچے نکلنے پیشگوئی کے بہر حال انہیں مسلمان ہونا پڑے گا اور یہ تحریریں پہلے سے جانبین میں تحریر ہو کر انعقاد پا جائیں گی چنانچہ اس رسالہ کے شائع ہونے کے وقت سے یعنی ۲۰ رستمبر ۱۸۸۶ء سے ٹھیک تین ماہ کی مہلت صاحبان موصوف کو دی جاتی ہے اگر اس عرصہ میں اُن کی طرف سے اس مقابلہ کے لئے کوئی منصفانہ تحریک نہ ہوئی تو یہ سمجھا جائے گا کہ وہ گریز کر گئے ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى المشتهر خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور پنجاب ( منقول از سرمه چشم آریه مطبوعه با راول ستمبر ۱۸۸۶ء ۔ ریاض ہند پر لیس امرتسر ) (روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۱۰،۳۰۹)