مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 133
مجموعه اشتہارات ۱۳۳ جلد اول نہیں کر سکتا اس سے ظاہر ہے کہ غالبا ایک لڑکا ابھی ہونے والا ہے یا بالضرور اس کے قریب حمل میں، لیکن یہ ظاہر نہیں کیا گیا جو اب پیدا ہو گا یہ وہی لڑکا ہے یا وہ کسی اور وقت میں نو برس کے عرصہ میں پیدا ہوگا اور پھر بعد اس کے یہ بھی الہام ہوا کہ انہوں نے کہا کہ آنے والا یہی ہے یا ہم دوسرے کی راہ تکیں ۔ چونکہ یہ عاجز ایک بندہ ضعیف مولی کریم جل شانہ کا ہے اس لیے اُسی قدر ظاہر کرتا ہے جو منجانب اللہ ظاہر کیا گیا۔ آئندہ جو اس سے زیادہ منکشف ہوگا وہ بھی شائع کیا جاوے گا۔ المش وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى - تهر خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپوره ۱۸ اپریل ۱۸۸۶ ء مطابق دوم رجب ۱۳۰۳ھ ( تبلیغ رسالت جلد ا صفحه ۷۶،۷۵ ) عربی الہام کے یہ دو فقرہ ہیں ۔ نَازِلٌ مِّنَ السَّمَاءِ وَ نَزَلَ مِنَ السَّماءِ جو نزول یا قریب النزول پر دلالت کرتے ہیں۔ منہ اندرمن چونکہ اشتہار چھپنے میں شاید کسی قدر مطبع میں د در مطبع میں دیر ہو اس لیے چند قلمی نقلیں ان کی رجسٹری کرا کر بخدمت منشی صاحب مراد آبادی و پنڈت لیکھرام صاحب پشاوری و پنڈت سوامی شیو نرائن صاحب اگنی ہوتری و منشی جیونداس صاحب سیکرٹری آریہ سماج لاہور ولا لہ رام پچھمن صاحب ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ سکول لودھیانه و پادری عمادالدین صاحب دری ٹھاکر داس صاحب جھنگ خاص و مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب ولالہ مرلی دھر صاحب ڈرائنگ ماسٹر ہوشیار پور و پادری پنشنر سابق اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر بلا توقف بھیجی گئی ہیں۔ مطبوعہ چشمہ فیض قادری پریس بٹالہ شریف ) یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے)