مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 121 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 121

مجموعه اشتہارات ۱۲۱ (۳۳) جلد اول ضمیمه اخبار ریاض ہند امرتسر مطبوعہ یکم مارچ ۱۸۸۶ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ (1) جان و دلم فدائے جمال محمد است خاکم شار کوچه آل محمد است (۲) دیدم بعین قلب و شنیدم بگوش ہوش در هر مکان ندائے جلال محمد است (۳) این چشمہ رواں کہ بخلق خُدا دهم یک قطره ن بحر کمال محمد است (۴) این آتشم ز آتش مہر محمد یست و این آب من ز آب زلال محمد است رساله سراج منیر مشتمل بر نشا نہائے رب قدیر یہ رسالہ اس احقر ( مؤلّف براہین احمدیہ ) نے اس غرض سے تالیف کرنا چاہا ہے کہ تا منکرین حقیقت اسلام اور مکد بین رسالت حضرت خیر الا نام عَلَيْهِ وَ آلِهِ الْفُ الْفِ سَلَام کی آنکھوں کے آگے ایک ایسا چمکتا ہوا چراغ رکھا جائے جس کی ہر ایک سمت سے گوہر آبدار کی طرح روشنی نکل رہی ہے اور بڑی بڑی پیشگوئیوں پر جو ہنوز وقوع میں نہیں آئیں مشتمل ہے۔ چنانچہ خود خداوند کریم جَلَّ شَانُهُ وَعَزَّ اسْمُۂ نے جس کو پوشیدہ بھیدوں کی خبر ہے۔ اس نا کارہ کو بعض اسرار مخفیہ و اخبار لے ترجمہ اشعار (۱) میری جان و دل محمد کے جمال پر فدا ہیں اور میری خاک آل محمد کے کوچے پر قربان ہیں۔ (۲) میں نے دل کی آنکھوں سے دیکھا اور عقل کے کانوں سے سنا ہر جگہ محمد کے جلال کا شہرہ ہے۔ (۳) معارف کا یہ چشمہ جو میں مخلوق خدا کو دے رہا ہوں ، محمد کے کمالات کے سمندر میں سے ایک قطرہ ہے۔ (۴) یہ میری آگ محمد کے عشق کی آگ کا ایک حصہ ہے اور میرا پانی محمد کے مصطفی پانی میں سے لیا ہوا ہے۔