مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 119 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 119

مجموعه اشتہارات ۱۱۹ ۳۲ جلد اول عنایت فرمائے من نامه مرزاغلام احمد صاحب بجواب خط ساہوکاران قادیان پنڈت نہال چند صاحب و پنڈت پہارا مل صاحب و کچھی رام صا۔ رام صاحب ولاله بشند اس صاح صاحب و منشی تارا چند صاحب و و دیگر صاحبان ارسال کنندگان درخواست مشاہدہ خوارق ۔ بعد ما وجب! آپ صاحبوں کا عنایت نامہ جس میں آپ نے آسمانی نشانوں کے دیکھنے کے لیے درخواست کی ہے، مجھ کو ملا۔ چونکہ یہ خط سراسر انصاف وحق جوئی پر مبنی ہے اور ایک جماعت طالب حق نے جو عشرہ کاملہ ہے اس کو لکھا ہے اس لیے یہ تمامتر شکر گزاری اس کے مضمون کو قبول منظور کرتا ہوں ۔ اور آپ سے عہد کرتا ہوں کہ اگر آپ صاحبان ان عہود کے پابند رہیں گے کہ جو اپنے خط میں آپ لوگ کر چکے ہیں تو ضرور خدائے قادر مطلق جَلَّ شَانۂ کی تائید و نصرت سے ایک سال تک کوئی ایسا نشان آپ کو دکھلایا جائے گا جو انسانی طاقت سے بالاتر ہو۔ یہ عاجز آپ صاحبوں کے پر انصاف خط کے پڑھنے سے بہت خوش ہوا۔ اور اس سے بھی زیادہ تر اس روز خوش ہوگا کہ جب آپ بعد دیکھنے کسی نشان ۔ کے اپنے وعدے کے ایفاء کے لیے جس کو آپ صاحبوں نے اپنے حلفوں اور قسموں سے کھول دیا ہے۔ اپنی شہادت رؤیت کا بیان چند اخباروں میں مشتہر کر کے متعصب مخالفوں کو ملزم ولا جواب کرتے رہیں گے اور اس جگہ یہ بھی بخوشی دل آپ صاحبوں کو اجازت دی جاتی ہے کہ