سنن ابن ماجہ (جلد اوّل) — Page v
پر مشتمل ہے۔جلد اول سنن ابن ماجہ کی جلد اول المقدمة المؤلف ، كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا ، كِتَابُ الصَّلَاةِ، كِتَابُ الْآذَانِ وَاللسُّنَّةِ فِيهَا اور كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَالْجَمَاعَات 1 تا 802 تک کی روایات پر مشتمل ہے۔جلد دوم انشاء اللہ روایت نمبر 803 سے شروع ہوگی۔سنن ابن ماجہ اردو ترجمہ کی جلد اول میں موجود ہر حدیث کی اطراف اور تخریج حاشیہ میں درج کی گئی ہے۔اطراف سے مراد یہ ہے کہ کوئی حدیث جو سنن ابن ماجہ میں موجود ہے وہ سنن ابن ماجہ میں اور کہاں کہاں آتی ہے۔اسی طرح تخریج سے مراد یہ ہے کہ سنن ابن ماجہ کے علاوہ وہ حدیث باقی صحاح میں کہاں کہاں موجود ہے۔ان احادیث کی اطراف اور تخریج کے ساتھ اس بات کی بھی وضاحت کر دی گئی ہے کہ کسی کتاب کی اندرونی تقسیم میں وہ حدیث کس نمبر، عنوان اور کتاب کے تحت آرہی ہے۔مثلاً سنن ابن ماجه جلد اول المقدمة المؤلف کی روایت نمبر 1 کے مضمون کی ایک اور روایت الله سنن ابن ماجہ کی ہی کتاب کے المقدمة المؤلف میں روایت نمبر 2 باب اتباع سنة رسول الله علي میں بھی موجود ہے جس کا ذکر اطراف میں کر دیا گیا ہے۔اسی طرح سنن ابن ماجه الـمـقـدمـة المؤلف کی حدیث نمبر 1 بخاری میں کتاب الاعتصام بالكتاب والسنة روايت نمبر 7288 باب الاقتداء بالستن رسول اللہ علے میں بھی موجود ہے، جس کا ذکر تخریج میں کر دیا گیا ہے۔الله سنن ابن ماجہ کی احادیث کی اطراف کے لئے محمد فؤاد عبدالباقی کی ترقیم کو اختیار کیا گیا ہے اور سنن ابن ماجہ کی احادیث کی تخریج کے لئے بخاری کی احادیث کے نمبر فتح الباری کی ترقیم کے مطابق ہیں۔صحیح مسلم کی احادیث کے نمبر متر حجم صحیح مسلم از نور فاؤنڈیشن کی تجویز کردہ سیریل نمبر کے مطابق ہیں جبکہ صحیح مسلم میں موجود ابواب اور کتابیں ”صحیح مسلم مطبوعه دار الكتاب العربية بیروت “ کے مطابق ہیں۔تسر مذی کی احادیث کے نمبر احمد شاکر کی ترقیم کے مطابق ہیں۔ابوداؤد کی احادیث کے نمبر محی الدین کی ترقیم کے مطابق ہیں۔نسائی کی احادیث کے نمبر ابوغدۃ کی ترقیم کے مطابق ہیں۔مترجمين