فقہ المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 455 of 611

فقہ المسیح — Page 455

فقه المسيح 455 امور معاشرت ، رہن سہن ، باہمی تعاون تین چار ماشہ تک تو حرج نہیں لیکن زیادہ کا استعمال منع ہے۔ اصل میں سونا چاندی عورتوں کی زینت کے لیے جائز رکھا ہے۔ ہاں علاج کے طور پر ان کا استعمال منع نہیں جیسے کسی شخص کو کوئی عارضہ ہو اور چاندی سونے کے برتن میں کھانا طبیب بتلاوے تو بطور علاج کے صحت تک وہ استعمال کر سکتا ہے۔ صلى ایک شخص آنحضرت ﷺ کے پاس آیا۔ اُسے جوئیں بہت پڑی ہوئی تھیں ۔ آپ نے حکم دیا کہ تو ریشم کا کرتہ پہنا کر اس سے جوئیں نہیں پڑتیں۔ (ایسے ہی خارش والے کے لیے ریشم کا لباس مفید ہے ) ۔ البدر 24 اگست 1904ء صفحہ 8) رشوت کے روپیہ سے بنائی گئی جائیداد ایک صاحب نے سوال کیا کہ اگر ایک شخص تائب ہو تو اس کے پاس جو اول جائیدا در شوت وغیرہ سے بنائی ہو اس کا کیا حکم ہے۔ فرمایا: شریعت کا حکم ہے کہ تو بہ کرے تو جس جس کا وہ حق ہے وہ اسے پہنچایا جاوے۔ رشوت اور ہدیہ میں ہمیشہ تمیز چاہیے۔ رشوت وہ مال ہے کہ جب کسی کی حق تلفی کے واسطے دیا یا لیا جاوے ور نہ اگر کسی نے ہمارا ایک کام محنت سے کر دیا ہے اور حق تلفی بھی کسی کی نہیں ہوئی تو اس کو جو دیا جاوے گا ۔ وہ اس کی محنت کا معاوضہ ہے۔ )76( البدر 27 مارچ 1903ء صفحہ طاعون زدہ علاقہ میں جانے کی ممانعت ایک شخص نے دریافت کیا کہ میرے اہل خانہ اور بچے ایک ایسے مقام میں ہیں جہاں طاعون کا زور ہے۔ میں گھبرایا ہوا ہوں اور وہاں جانا چاہتا ہوں ۔ فرمایا:۔ وو مت جاؤ - لَا تُلْقُوا بِاَ يُدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ (البقرة: 196) پچھلی رات کو ان رات کو اٹھ کر ان کوائی