صحیح بخاری (جلد نہم) — Page 353
صحیح البخاری جلد ۹ ۳۵۳ ۶۴ - کتاب المغازی تشريح : وَفَاةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم کی وفات کے تعلق میں دو روایتیں اس باب میں منقول ہیں۔ پہلی روایت سے ظاہر ہے کہ مکہ اور مدینہ میں آپ کی بعثت و نبوت کا عرصہ دس دس سال تھا۔ اگر اس مدت میں دعوی عام سے قبل تین سال ملالئے جائیں تو یہ تئیس سال کا زمانہ ہے اور جیسا کہ روایات میں آیا ہے کہ آپ چالیس سال کے تھے جب نبوت سے سرفراز ہوئے۔ اور وفات کے وقت آپ کی عمر تریسٹھ سال ہو گی جو روایت نمبر ۴۴۶۶ میں مذکور ہے اور جمہور کی بھی یہی رائے ہے اور اس بارہ میں حضرت ابن عباس کی ایک روایت بسند ھشام بن حسان عن عكرمة منقول ہے۔ جس کے الفاظ یہ ہیں: لَبِكَ بِمَكَّةَ ثَلَاثَ عَشْرَةً وَبُعِثَ لِأَرْبَعِينَ وَمَاتَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ۔ یعنی آپ مکہ میں تیرہ سال رہے اور چالیس سال کی عمر میں مبعوث ہوئے اور بوقت وفات آپ کی عمر تریسٹھ سال تھی۔ وَبِهِ جَزَمَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ وَالشَّعْبِيُّ وَمُجَاهِدٌ وَقَالَ أَحْمَدُ هُوَ النَّبْتُ عِنْدنَا۔ اس عمر کے بارے میں سعید بن مسیب، شعی اور مجاہد کا یہی قول بالجزم ہے اور امام احمد بن حنبل نے بھی کہا ہے کہ ہمارے نزدیک تریسٹھ سال کی عمر ہی ثابت ہے۔ بعض کا خیال ہے کہ آپ بوقت وفات پینسٹھ سال کے تھے۔ روایت نمبر ۴۴۶۶ کے آخر میں ابن شہاب زہری کے ایک اور قول کا حوالہ دیا گیا ہے جو مذکورہ بالا سند ہی سے ہے اور اسماعیلی نے نقل کیا ہے۔ ( فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۱۸۹) دن اور تاریخ وفات سے متعلق علماء کی تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ آپ ۱۲ ربیع الاول ۱۱هجری دو شنبه (سوموار ) کے دن فوت ہوئے اور اس کے اگلے روز آپ کی تدفین ہوئی۔ باب ٨٦ ہے، ٤٤٦٧ : حَدَّثَنَا قَبِيْصَةٌ حَدَّثَنَا ۴۴۶۷: قبیصہ (بن عقبہ ) نے ہم سے بیان کیا سُفْيَانُ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ که سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا اعمش سے، اعمش نے ابراہیم (شخصی) قَالَتْ تُوُفِّيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ ابراہیم نے اسود (بن یزید) سے، اسود نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ وَسَلَّمَ وَدِرْعُهُ مَرْهُوْنَةٌ عِنْدَ يَهُودِي فرماتی تھیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب فوت ہوئے بِثَلَاثِينَ يَعْنِي صَاعًا مِنْ شَعِيْرٍ۔ تو آپ کی زرہ ایک یہودی کے پاس تیس صاع اناج کے عوض رہن تھی۔ اطرافه ٢٠٦٨، ۲۰۹٦ ، ۲۲۰۰ ، ٢٢٥۱ ، ٢٢٥٢، ٢٣٨٦ ، ٢٥٠٩ ، ٢٥١٣، ٢٩١٦ ، ٤٤٦٧۔