صحیح بخاری (جلد ہفتم) — Page 265
صحیح البخاری جلدی ۲۶۵ ۳- كتاب مناقب الأنصار باب : حُبُّ الْأَنْصَارِ مِنَ الْإِيْمَانِ انصار سے محبت رکھنا ایمان میں داخل ہے ۳۷۸۳ : حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ ۳۷۸۳ : حجاج بن منہال نے ہم سے بیان کیا کہ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنِي عَدِيُّ بْنُ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: عدی بن ثَابِتٍ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ رَضِيَ اللهُ ثابت نے مجھے بتایا۔ عدی نے کہا: میں نے عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے سنا۔ انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے وَسَلَّمَ أَوْ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ سنا، یا کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انصار عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَنْصَارُ لَا يُحِبُّهُمْ إِلَّا سے مومن ہی محبت رکھتا ہے اور سوائے منافق مُؤْمِنٌ وَلَا يُبْغِضُهُمْ إِلَّا مُنَافِقٌ فَمَنْ کے کوئی ان سے بغض نہیں رکھتا۔ سو جس نے تو أَحَبَّهُمْ أَحَبَّهُ اللهُ وَمَنْ أَبْغَضَهُمْ ان سے محبت رکھی اللہ بھی اس سے محبت رکھے گا أَبْغَضَهُ اللهُ۔ اور جس نے ان سے بغض رکھا اللہ بھی اس سے بغض رکھے گا۔ ٣٧٨٤: حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ۳۷۸۴ : مسلم بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبد اللہ بن بْنِ جَبْرٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عبداللہ بن جبر سے، عبد اللہ نے حضرت انس عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بن مالک رضی اللہ عنہ سے ، حضرت انس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: قَالَ آيَةُ الْإِيْمَانِ حُبُّ الْأَنْصَارِ وَآيَةُ النِّفَاقِ بُغْضُ الْأَنْصَارِ۔ طرفه: ۱۷۔ انصار سے محبت رکھنا ایمان کی علامت ہے اور انصار سے بغض رکھنا نفاق کی علامت ہے۔ تشريح : حُبُّ الْأَنْصَارِ مِنَ الْإِيْمَانِ : باب کے تحت دو روایتیں ہیں۔ اس تعلق میں دیکھئے - کتاب الایمان شرح باب ۱۰۔ اور بطور قاعدہ کلیہ کے کتاب الایمان کے بابے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت درج ہے۔ اس کی شرح بھی ملاحظہ ہو۔