صحیح بخاری (جلد ششم)

Page 500 of 516

صحیح بخاری (جلد ششم) — Page 500

صحيح البخاری جلد ۲ ۵۰۰ ٢٠ - کتاب احاديث الأنبياء باب زیر شرح کے تعلق میں صرف یہ بیان کرنا ضروری ہے کہ نزول مسیح کے ابواب کے ضمن میں مذکورہ بالا حدیث کا ذکر اس غرض سے ہے کہ مسیح محمدی بھی ان موعودہ مجددین میں سے ایک مجدد وقت ہوگا جس کا شمار محد ثین میں سے ہے اور مماثلت روحانی کے اعتبار سے وہ اسی طرح مقام نبوت پر فائز ہوگا جس طرح مسیح موسوی ۔ وہ شارع نبی نہیں ہو گا بلکہ تابع شریعت اسلام اور اس کے ہاتھوں آسمانی حربہ سے کسر صلیب، قتل وجال کی مہم سر ہوگی ۔ خارق عادت نشان ظاہر ہوں گے۔ جن کے ذریعہ سے جہاں احیائے ملت کا کام سران کا کام سرانجام پائے گا وہاں انبیاء علیہم السلام کے بالمقابل بر پا شده طاغوتی جنگوں کا بھی خاتمہ ہوگا۔ پہلا پہلا کام بصد مشکل اور دوسرا آسان کہ وہ آسما سمانی تدبیر سے حل ہوگا۔ لفظ مُحَدِّث ( دال کی زیر سے بات کرنے والا اور مُحَدَّث ( دال کی زبر سے ) جس سے باتیں کی جائیں یعنی اللہ تعالیٰ سے ہم کلام ۔ مقام محد ثیت بلندشان روحانی مقام ہے۔ یہ معمولی نہ سمجھا جائے۔ روایت نمبر ۳۴۷۳ میں طاعون کو رجس کہا گیا ہے۔ خود قرآن مجید میں اس آیت کا ذکر ہے جس میں بنی اسرائیل بطور سزائے الہی مبتلا کئے گئے تھے۔ (سورۃ البقرۃ آیت (۲۰) امت کو اس سے آگاہ کیا گیا ہے۔ 0000000000