صحیح بخاری (جلد پنجم) — Page 73
صحيح البخارى جلده ۷۳ ۵۴ - كتاب الشروط شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزَّنَادِ عَنِ الْأَعْرَجِ نے ہمیں خبر دی۔ابوزناد نے ہمیں بتایا۔انہوں نے عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ اعرج سے اعرج نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا إِنَّ لِلَّهِ تِسْعَةً وَتِسْعِيْنَ اسْمًا مِائَةً إِلَّا ہے: اللہ کے ننانوے نام ہیں، یعنی ایک کم سو۔جس وَاحِدَةً مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ۔نے انہیں اچھی طرح سمجھ لیا۔جنت میں داخل ہو گیا۔اطرافه: ٦٤١٠، ۷۳۹۲ ریح: مَا يَجُوزُ مِنَ الْاِشْتِرَاطِ وَالدُّنْيَا فِى الإِقْرَار : تنیا کے معنی ہیں استثناء یعنی الگ کرنا۔ایک فقہی اختلاف کے پیش نظر یہ باب قائم کیا گیا ہے۔جمہور کے نزدیک یہ جائز ہے کہ کثیر سے قلیل یا قلیل سے اُس کا ایک حصہ جو نسبتا زیادہ حصہ ہو مستی کیا جائے۔مثلاً کہا جائے کہ فلاں کام کر دے تو ایک سوروپیہ تجھے دیا جائے گا ایک یا دو روپے کم یا کہے کہ زمین تجھے دوں گا سوا ایک تہائی کے۔تو ایسی شرط اُن کے نزدیک جائز ہے۔بعض مالکیوں نے ایسی شرط فاسد قرار دی ہے۔جمہور نے قرآنِ مجید کی مندرجہ ذیل آیت کریمہ سے استدلال کیا ہے : قَالَ رَبِّ بِمَا أَغْوَيْتَنِي لَا زَيَّنَنَّ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَلَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ ) (الحجر: ۴۰ - ۴۱) شیطان نے کہا کہ اے میرے رب! چونکہ تو نے مجھے گمراہ قرار دے دیا ہے میں ضرور اُن کے لئے دنیا میں گمراہی کو خوبصورت کر کے دکھاؤں گا اور اُن سب کو گمراہ کروں گا۔مگر جو تیرے برگزیدہ بندے ہیں اور جو میرے فریب میں نہیں آ سکتے وہ بچ جائیں گے۔خدا کے مخلص اور برگزیدہ بندے اس دنیا میں تھوڑے ہیں اور گراہ بہت۔ان دونوں کو ایک دوسرے سے مستی کیا گیا ہے۔عبداللہ بن عون بصری کا حوالہ سعید بن منصور نے نقل کیا ہے کہ قاضی شریح نے دونوں صورتوں میں شرط کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔امام ابوحنیفہ اور امام احمد بن حنبل کا بھی یہی مذہب ہے۔امام مالک اور امام شافعی کے نزدیک اس قسم کی شرط میں بیچ تو جائز ہوگی اور شرط باطل۔(فتح الباری جزء ۵ صفحه - ۴۳۴ - ۴۳۵) (عمدۃ القاری جز ۱۴ صفحه ۲۱) روایت مندرجہ بالا سے جمہور کے مذہب کی تائید ہوتی ہے۔بَابِ ۱۹ : الشُّرُوْطُ فِي الْوَقْفِ وقف سے متعلق شرطوں کا بیان ۲۷۳۷: حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ :۲۷۳۷ قتیبہ بن سعید نے ہمیں بتایا کہ محمد بن حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ عبدالله انصاری نے ہم سے بیان کیا کہ (عبداللہ )