صحیح بخاری (جلد پنجم) — Page iii
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَ الرَّحِيمِ پیش لفظ الحمد لله ثم الحمد لله - بخاری ترجمہ و شرح حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ کی پانچویں جلد طبع ہوگئی ہے۔حضرت شاہ صاحب کے تبحر علمی، روحانی ذوق ، زبان عربی پر دسترس، مختلف علوم کی مہارت اور گہرائی اور اس پر مستزاد امام الزمان سلطان القلم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت، دعا اور توجہ کی برکت سے نور علی نور کے مصداق اس عاشق رسول ﷺ کے قلم نے جوگل ہائے عقیدت برسائے ہیں اُن کی خوشبو اور حسن و لطافت کو وہی جان سکتے ہیں جو اس بستان محمدی کی سیر کے خوشگوار تجربے سے گذرے ہیں۔حضرت شاہ صاحب کے اس کام کا جو حصہ اس جلد کی صورت میں شائع ہورہا ہے وہ کتاب الصلح سے كتاب الجزية والموادعة پرمشتمل ہے۔اس کام کے سلسلہ میں وہ تمام علماء اور ماہرین فن ہمارے خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں جن کا تعاون ہمیں حاصل رہا - فجزاهما الله احسن الجزاء فجزاهم الله احسن الجزاء