صحیح بخاری (جلد چہارم) — Page 44
صحيح البخاری جلد ۴ امام ۳۴- كتاب البيوع بَاب ۲۳ : قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا الرَّبُوا أَضْعَافًا مُضْعَفَةً { وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ *} (آل عمران: ۱۳۱) اللہ عز وجل کا فرمانا: اے وہ جو ایمان لائے ہو! سود نہ کھاؤ کہ تمہارا مال بے انتہاء بڑھتا چلا جائے اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے بچو کہ تم کامیاب ہو جاؤ ہم ۲۰۸۳ : حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ۲۰۸۳ : آدم ( بن ابی ایاس ) نے ہم سے بیان کیا، ذِنْبِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَبِي کہا کہ ابن ابی ذئب نے ہمیں بتایا کہ سعید مقبری نے هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت ابو ہریرہ سے، قَالَ: لَيَأْتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ لَا يُبَالِي حضرت ابو ہریرہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت الْمَرْءُ بِمَا أَخَذَ الْمَالَ أَمِنَ الْحَلَالِ کی ۔ آپ نے فرمایا: لوگوں پر ایک ایسا زمانہ ضرور أَمْ مِنْ حَرَامٍ۔ طرفه: ٢٠٥٩۔ آئے گا کہ آدمی مال لینے میں اس کی پرواہ نہیں کرے گا کہ آیا حلال سے ہے، یا حرام سے۔ تشريح : يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا الرِّبا : سلبی جہت سے سود کی حرمت کے بارے میں ارشادِ باری تعالیٰ کا حوالہ دیا گیا ہے۔ پوری آیت یہ ہے : يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا الرِّبُوا أَضْعَافًا مُّضْعَفَةً وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ، وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي أُعِدَّتْ لِلْكَفِرِينَ (آل عمران: ۱۳۱ ۱۳۲) اے ایماندار و ! تم اپنے مال پر سود مت کھاؤ کہ اس سے تمہارے مال بے انتہا بڑھتے چلے جائیں اور اللہ تعالی ( کی ناراضگی ) سے بچوتا کامیاب ہو اور اُس آگ سے ڈرو جو منکروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔ اس تعلق میں باب نمبرا مع تشریح بھی دیکھئے۔ عربوں میں سود کا جو دستور رائج تھا، اس کی بالعموم صورت یہ تھی کہ ایک شخص قرضہ بصورت نقد یا جنس کی قیمت ٹھہرا کر مع نفع لین دین کا فیصلہ کر لیتا اور ادائیگی کا وقت بھی مقرر ہو جاتا۔ اگر قرضہ لینے والا وقت مقررہ پر ادا نہ کر سکتا تو میعاد بڑھائی جاتی اور اُس میعاد کا نفع اصل زر میں شامل کر کے پھر نیا معاملہ لین دین کا شروع کر دیا جاتا۔ وعلی ھذا القیاس ہر میعاد ختم ہونے پر نئے سرے سے میعاد قرار پاتی ۔ اِس ط میعاد قرار پاتی۔ اس طرح عدم ادائیگی کی صورت : لی صورت میں اصل زر مع نفع در نفع بڑھتا چلا جاتا۔ آیت کے یہ الفاظ عمدۃ القاری کے مطابق متن میں شامل ہیں۔ (عمدۃ القاری جزءا اصفحہ ۱۹۹)