صحیح بخاری (جلد سوم) — Page 73
صحيح البخاری جلد ۳ تشریح: ۷۳ ٢٤ - كتاب الزكاة قَدْرُ كَمْ يُعْطَى مِنَ الزَّكَاةِ : اس باب میں نصاب زکوۃ کی کمیت کا ذکر کرنا مقصود نہیں بلکہ ایک فقہی اختلاف مد نظر رکھ کر فتوی دیا گیا ہے۔نصاب سے متعلق تو اگلے ابواب میں مفصل ذکر آئے گا۔حاصل شدہ زکوۃ اور صدقہ میں سے کس قدر کسی کو دیا جائے یہ فقرہ دلالت کرتا ہے کہ اس بارے میں کوئی اختلاف ہے۔یعنی یہ کہ ساری زکوۃ یا صدقہ کسی ایک مستحق کو دیا جائے یادہ تقسیم کیا جائے۔قرآن مجید فرماتا ہے: إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسْكِينِ وَالْعَمِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغَرِمِينَ وَفِي سَبِيْلِ اللَّهِ وَابْنِ السَّبِيْلِ فَرِيضَةً مِّنَ اللهِ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ) (التوبة: (۲۰) ( صدقات تو محض محتاجوں اور مسکینوں اور اُن ( صدقات ) کا انتظام کرنے والوں اور جن کی تالیف قلب کی جارہی ہو اور گردنوں کو آزاد کرانے اور چیٹی میں مبتلا لوگوں اور اللہ کی راہ میں عمومی خرچ کرنے اور مسافروں کے لیے ہیں۔یہ اللہ کی طرف سے ایک فرض ہے اور اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور ) بہت حکمت والا ہے۔اس آیت میں تصریح ہے کہ صدقات کس قسم کے محتاجوں میں تقسیم کئے جائیں۔اس بناء پر فقہاء میں اختلاف ہوا ہے کہ نصاب کی مقدار آیا ایک ہی شخص کو دی جا سکتی ہے یا مذکورہ بالامحتاجوں میں سے بعض یا سب میں بانٹی جائے۔امام شافعی نے سب کو شریک کرنے کے بارے میں فتویٰ دیا ہے اور امام مالک وامام ابو حنیفہ کے نزدیک جائز ہے کہ وہ ایک یا ایک سے زیادہ قسم کے محتاجوں میں تقسیم کی جائے۔البتہ امام ابو حنیفہ نے صرف ایک شخص کو ہی زکوۃ بمقدار نصاب دینا نا پسند کیا ہے۔جبکہ امام محمد بن حسنؓ نے اس میں کوئی حرج نہیں سمجھا۔اس فقہی اختلاف کی تفصیل کے لئے دیکھئے فتح الباری جزء ۳۰ صفحه۳۹۰ نیز دیکھئے بداية المجتهد، كتاب الزكاة، الجملة الخامسة، الفصل الأول، المسئلة الأولى هل يجوز ان تصرف جميع الصدقة الى صنف واحد امام بخاری عنوان باب کے تحت جو روایت لائے ہیں اُس سے نہ صرف یہ ثابت ہوتا ہے کہ بکری بغیر تقسیم ایک کو دی گئی اور پھر اس نے ذبح کرنے کے بعد بطور تحف تقسیم کی۔بلکہ یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس کے گوشت سے کھایا ہے۔عنوانِ باب میں وَمَنْ اَعْطى شَاہ کا جواب اس لئے مقدر کر دیا گیا ہے کہ روایت مندرجہ سے از خود واضح ہے کہ مستحقین میں ایک کو صدقہ دینے میں کوئی حرج نہیں۔اس بارے میں صدقہ و زکوۃ سے متعلق کوئی خاص پابندی نہیں کی جاسکتی۔یہ حالات پر موقوف ہے۔بَابِ ۳۲ : زَكَاةُ الْوَرِقِ چاندی کی زکوۃ ١٤٤٧: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ :۱۴۴۷: عبد اللہ بن یوسف (تنیسی) نے ہم سے يُوْسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ بیان کیا، کہا: ) مالک نے ہمیں بتایا کہ عمروبن يَحْيَى الْمَازِنِي عَنْ أَبِيْهِ قَالَ سَمِعْتُ كي مازنی سے مروی ہے۔انہوں نے اپنے باپ ط