صحیح بخاری (جلد سوم) — Page 684
صحيح البخاری جلد ۳ ۶۸۴ ۳۱- كتاب صلاة التراويح غْفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ : یہ موعودہ مغفرت اور تزکیہ نفس بھی قیام رمضان کی برکت سے اسی روزہ دار کو حاصل ہوں گے جس کے لیل و نہار عبادت اور ذکر الہی میں گزریں اور روزے سے جو اصل مقصود ہے وہ مد نظر رہے اور اُس کے روزے ے میں دو اہم شرطیں پائی جائیں: اِيْمَانًا وَاحْتِسَابًا۔ اوّل یہ کہ وہ رسی نہ ا یہ کہ وہ رسمی نہ ہو۔ دوم حصول رضائے الٰہی مقصود ہو جس کے لئے وہ اعمال بجالائے جائیں جو اس غرض کے لئے ضروری ہیں۔ اس تعلق میں دیکھئے کتاب الایمان تشریح باب ۲۵، ۲۷، ۲۸۔ اور نماز تہجد کی رکعتوں کے تعلق میں کتاب التهجد روایت نمبر ۱۱۳۷ تا ۱۱۴۰ دیکھئے۔ 0000000000