صحیح بخاری (جلد سوم)

Page 585 of 743

صحیح بخاری (جلد سوم) — Page 585

صحيح البخاری جلد ۳ ۵۸۵ ٣٠ - كتاب الصوم نظر نہ آئے سحری کھائی جاسکتی ہے۔ عام طور پر لوگ وہم سے کام لیتے ہیں اور بہت پہلے سحری کھا لیتے ہیں اور اسی طرح بوقت افطار رات کی تاریکی کا انتظار کرتے ہیں جو خلاف منشاء شریعت ہے۔ ان چھ ابواب میں اسی وہم کا ازالہ کیا گیا ہے۔ روایت نمبر ۱۹۱۶ میں حضرت عدی بن حاتم کی غلط فہمی کا ذکر ہے جو انہوں نے الْخَيْطُ سے دھاگہ سمجھا اور اُن ہے کا ذہن استعارہ کی طرف نہیں گیا۔ یہ صحابی نویں یا دسویں ہجری میں مسلمان ہوئے تھے اور بادہ نشین قبائل میں تھے۔ ( فتح الباری جزء ۴ صفحہ ۱۷۰) بعض شارحین کا خیال ہے کہ ہو سکتا ہے خیط ابیض اور خیط اسود کا محاورہ اُن کے ہاں نہ ہو۔ یہ خیال درست نہیں جیسا کہ امام ابن حجر نے زمانہ جاہلیت کے قدیم عرب شاعر ابوداؤ دا یادی کا حوالہ دیا ہے۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ لفظ حیط کا ان معنوں میں استعمال قریش میں موجود تھا۔ وَلَمَّا تَبَدَتْ لَنَا سُدْفَةٌ وَلَاحَ مِنَ الصُّبْحِ خَيْطٌ أَنَارًا ( فتح الباری جز ۴ صفحه ۱۷۳) (عمدۃ القاری جزء ۱۰ صفحه ۲۹۴) سدفہ کے معنی تاریکی اور روشنی ۔ یہ لفظ اضداد میں سے ہے۔ (لسان العرب - سدف ) یعنی جب رات میں روشنی ظاہر ہوئی اور صبح کی دھاری چمکی حضرت عدی کے بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ آیت محولہ بالا پہلے نازل ہو چکی تھی کیونکہ الفاظ سے : الله صلى الله عليه آنحضرت ﷺ نے ان کا واقعہ سن کر فرمایا: إِنَّمَا ذَلِكَ سَوَادُ اللَّيْلِ وَبَيَاضُ النَّهَارِ ۔ یہ نہیں ہوا کہ آنحضرت علی نے الفاظ مِنَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ کے نزول کا انتظار فرمایا کہ وحی ربانی کی تصریح کے بعد حضرت عدی کو جواب دیں؛ جیسا کہ بعض مفسرین اس طرف گئے ہیں کہ مِنَ اللَّيْل کا جملہ بعد میں بطور وضاحت نازل ہوا اور یہ غلط نہی روایت نمبر ۱۹۱۷ کے ، پیدا ہوتی ہے۔ حضرت عدی بن حاتم کی روایت ۔ ما روایت سے دو باتیں واضح ہیں۔ ایک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فی البدیہ تصریح ۔ ایک اور روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے ان سے مزا حا فر مایا: إِنَّ وِسَادَكَ إِذًا لَعَرِيضُ۔ ( روایت نمبر ۴۵۰۹) کہ تمہارا تکیہ بہت لمبا چوڑا ہے جس نے دونوں افقوں کو اپنے نیچے لپیٹا ہوا ہے۔ بعض دوسری روایتوں ا میں یہ الفاظ ہیں : إِنَّكَ لَعَرِيضُ الْقَفَا ۔ ( بخاری کتاب تفسیر القرآن روایت نمبر ۴۵۱۰) یعنی تمہاری گری وسیع ہے۔ دوسری بات جو ان کی روایت سے ظاہر ہے، وہ لفظ نزلت کے مفہوم کا تعین ہے کہ اس سے مراد تطبیق و تشریح ہے کیونکہ رمضان کے احکام کا نزول یقینی طور پر سورۃ البقرہ میں بہت پہلے ہو چکا تھا اور صحابہ کرام سفیدی کو دیکھ کر سحری کھانے سے رک جاتے تھے۔ یہ خیال کہ رمضان سے متعلق آیات بعد میں نازل ہوئی ہوں گی ؟ محققین کے نزدیک بہت دور کا خیال ہے۔ چنانچہ علامہ ابن حجر نے اس خیال کی غلطی بدلائل ثابت کی ہے۔ ( فتح الباری جز یہ صفحہ اے ۱ تا ۱۷۴) ا امام بخاری نے دونوں روایتوں کا مفہوم واضح کرنے کے لئے ایک لطیف تصرف سے کام لیا ہے اور وہ یہ کہ عنوان باب میں حضرت براء بن عازب کی روایت کا حوالہ دیا ہے جو نمبر ۱۹۱۵ میں ابھی گزر چکی ہے۔ اس سے بھی نَزَلَتْ کا مفہوم واضح ہو جاتا ہے۔ کیونکہ مذکورہ بالا آیت کے دونوں حصوں کی تشریح و تطبیق آنحضرت صہ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے بوقت نزول ہو چکی تھی۔ امام بخاری نے عنوانِ باب میں حضرت براء بن عازب کی روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آیت محولہ بالا کے دونوں حصوں کا نزول ابتداء ہی میں ہو چکا تھا اور لفظ نزول کا استعمال بمعنے تطبیق سابقہ فقہاء نے بھی تسلیم کیا ہے۔ (دیکھئے فتح الباری جزء ۴ صفحہ۱۷۲-۱۷۳) وضاحت