صحیح بخاری (جلد دوم)

Page 680 of 796

صحیح بخاری (جلد دوم) — Page 680

صحيح البخاری جلد ۲ ۶۸۰ ٢٣ - كتاب الجنائز وَقَوْلُهُ تَعَالَى: وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ اور اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا: استقلال سے اور دعا کے وَالصَّلَاةِ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى ذریعے اللہ سے مدد مانگتے رہو۔ اگر چہ یہ بات بڑی مشکل ہے مگر خشوع کرنے والوں پر نہیں۔ الْخَاشِعِينَ (البقرة: ٤٦) ۔ ۱۳۰۲ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ۱۳۰۲: محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ ثَابِتٍ غندر (محمد بن جعفر ) نے ہم سے بیان کیا۔ (انہوں قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ نے کہا:) شعبہ نے ہمیں بتایا کہ ثابت سے روایت النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الصَّبْرُ ہے۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ نبی ﷺ سے روایت کرتے تھے کہ آپ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الْأُولَى۔ صلى الله نے فرمایا: صبر وہی ہے جو صدمہ کی ابتداء میں ہو۔ اطرافه: ١٢٥٢، 1٢٨٣، 7154۔ ہی تشريح : الصَّبْرُ عِنْدَ الصَّدْمَةِ الأولى: انسان رونے پینے کے بعد بی صبر تو کرتا ہے لیکن یہ در حقیقت صبر نہیں ۔ یہ تو صرف تھک کر رہ جاتا ہے۔ روایت نم روایت نمبر ۱۳۰۲ کے لئے دی ، دیکھئے روایت نمبر ۱۲۸۳۔ نِعْمَ الْعِدْلَانِ وَ نِعْمَ الْعِلَاوَةُ: عنوان باب میں حضرت عمرؓ کے جس قول کا حوالہ دیا گیا ہے، وہ حاکم نے اپنی مستدرک میں نقل کیا ہے۔ (فتح الباری جزء ۳ صفحه ۲۲۰) مذکورہ بالا تمثیل سے یہ امر ذہن نشین کرانا مقصود ہے کہ انسان اس اونٹنی کی طرح ہے جو بھاری بوجھ اٹھا کر منزل مقصود کی طرف جا رہی ہو۔ اس کے بوجھ کو اعتدال میں رکھنے والی دو چیزیں ہیں۔ ایک تو دونوں طرف کے وزنوں کا برابر ہونا اور دوسرے رحمت الہی ، جس سے اعمال کے نقائص کا تدارک ہوتا ہے۔ ہدایت پانا یعنی عرفان حاصل ہونا ۔ یہ بطور اس درمیانی بوجھ کے ہے کہ جو نہ ہو تو انسان کے قدم اکھڑ جائیں۔ قرآن کریم کی آیت سے حضرت عمرؓ کا مقصد واضح ہوتا ہے۔ مصیبتوں میں جہاں انسان کو اپنے وفادارانہ سلوک کا علم ہوتا ہے، وہاں اللہ تعالیٰ کے سلوک! کے سلوک اور اس کی صفات ربانیہ کا بھی علم ہو جاتا ہے۔ ابتلاء کے بغیر نہ اپنے ایمان کا صحیح علم ہو کا ہوتا ہے اور نہ عرفان الہی حاصل ہوتا ہے۔ تفصیل کے لئے دیکھئے: اسلامی اصول کی فلاسفی، پانچویں سوال کا جواب تیسر اعلم کا ذریعہ صفحه ۱۳۰ تا ۱۳۲- روحانی خزائن جلده اصفحه ۴۴۴ تا ۴۴۶