صحیح بخاری (جلد دوم) — Page 532
صحیح البخاری جلد ۲ ۵۳۲ ١٩ - كتاب التهجد ١١٤٥ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ :۱۱۴۵: عبد الله بن مسلمہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے مالک عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي ہے، مالک نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے ابوسلمہ سَلَمَةَ وَأَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْأَغَرِّ عَنْ أَبِي ( بن عبد الرحمن) اور ابوعبداللہ الاغر سے، ان دونوں نے هُرَيْرَةَ اللَّهُ أَنَّ رَسُوْلَ الله صَلَّى الله حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَنْزِلُ رَبُّنَا تَبَارَكَ صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: ہمارا رب جو بہت برکتوں وا وَتَعَالَى كُلَّ لَيْلَةٍ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا عظيم الشان الشان ہے، ہر رات جبکہ آخری تہائی رہ جاتی والا اور ہے، حِيْنَ يَبْقَى ثُلُثُ اللَّيْلِ الْآخِرُ يَقُولُ مَنْ قریب ترین آسمان پر اترتا ہے۔ فرماتا ہے: کون مجھ سے دعا کرتا ہے کہ میں قبول کروں ۔ کون مجھ سے مانگتا ہے کہ میں يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيْبَ لَهُ مَنْ يَسْأَلُنِي اسے دوں۔ کون میری مغفرت کا طالب ہے کہ میں اسے فَأُعْطِيَهُ مَنْ يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَهُ۔ مغفرت سے نوازوں ۔ اطرافه: ٦٣٢١، ٧٤٩٤۔ تشريح : الدُّعَاءُ وَالصَّلَاةُ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ : یہ باب بھی باب نمبر ا کے تعلق کی وجہ سے ہی قائم کیا گیا ہے۔ امام موصوف نے عنوانِ باب میں آیت کا حوالہ دے کر اس ط حوالہ دے کر اس طرف اشارہ کیا ہے کہ متقیوں کی یہ علامت ہے کہ وہ رات کو کم سوتے ہیں۔ اس آیت کے تحت روایت نمبر ۱۱۴۵ لاکر یہ سمجھایا ہے کہ آخری تہائی رات میں دعا خصوصیت سے قبول ہوتی ہے۔ مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ کسی اور وقت قبول نہیں : ں اور وقت قبول نہیں ہوتی بلکہ بعض روایات میں پہلی تہائی اور آدھی رات کا بھی ذکر آتا ہے اور بعض میں رات کے کسی خاص حصے کا نہیں، بلکہ بالعموم رات کو جناب الہی کے نزول اور دعاؤں کی قبولیت کا وقت بتایا گیا ہے۔ (فتح الباری جزء ۳۰ صفحه ۴۰) قرآن مجید ایک جگہ متقیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے: وَبِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ (الذاريات: (۱۹) یعنی وہ جو سحری کے اوقات میں مغفرت طلب کرتے ہیں۔ جیسے اس وقت اُٹھ کر عبادت کرنا مشکل ہے، ویسے ہی یہ وقت استجابت دعا میں اسی نسبت سے خصوصیت رکھتا ہے۔ اس امر میں بہت اختلاف ہوا ہے کہ خدا تعالیٰ کے نزد ا کے نزدیک ترین آسمان پر نازل ہونے کے کیا معنے ہیں۔ جبکہ حرکت و سکون جسم کی صفات ہیں اور اللہ تعالیٰ جسمانیت سے پاک ہے۔ ابن العربی اس اعتراض کا ایک معقول جواب دیتے ہیں کہ لفظ نزول جس طرح اجسام پر اطلاق پاتا ہے، ویسے ہی معانی پر بھی پاتا ہے اور یہاں اس کی ذات کا اُتر نامراد نہیں ۔ بلکہ اس کے افعال کا اُترنا مراد ہے۔ یعنی وہ ایسا وقت ہوتا ہے کہ ایک عابد کی دعاؤں کے سننے کے لئے وہ نہایت قریب ہو جاتا ہے۔ امام بخاری نے اس سے پہلے دو بابوں میں جو روایتیں نقل کی ہیں، وہ بطور تمہید کے ہیں اور ان سے یہ بتانا مقصود ہے کہ عربی زبان کسی قسم کے استعارہ اور مجاز کی متحمل ہے۔ دراصل ہر زبان میں ہی ایسے استعارات و تمثیلات استعمال ہوتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا قریب ترین آسمان پر اترنا بھی درحقیقت ایک استعارہ اور مجاز ہے۔ ( فتح الباری جزء ۳ صفحہ ۳۹، ۴۰)