صحیح بخاری (جلد دوم) — Page 12
يح البخاري - جلد ۲ ۱۲ ١٠ - كتاب الأذان حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ اسحاق بن راہویہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: قَالَ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ قَالَ وهب بن جریر نے ہم سے بیان کیا، کہا: ہشام نے تیجی سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ سیجی سے حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى نَحْوَهُ۔اطرافه : ٦١٣، ٩١٤ اسی طرح مروی ہے۔۔۔۔۔٦١٣: قَالَ يَحْيَى وَحَدَّثَنِي بَعْضُ :۶۱۳ کی نے کہا: اور ہمارے بعض بھائیوں نے إِخْوَانِنَا أَنَّهُ قَالَ لَمَّا قَالَ حَيَّ عَلَى مجھ سے بیان کیا کہ (عیسی بن طلحہ ) کہتے تھے : جب الصَّلَاةِ قَالَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ (مُوَزِّن نے ) کہا : حَيَّ عَلَى الصَّلوة تو (حضرت وَقَالَ هَكَذَا سَمِعْنَا نَبِيَّكُمْ صَلَّى اللهُ معاویہؓ نے) کہا: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ۔: اور انہوں نے کہا: ہم نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ۔اطرافه: ٦۱۲، ٩١٤ اسی طرح فرماتے سنا۔تشریح: مَا يَقُولُ إِذَا سَمِعَ الْمُنَادِيَ : اس باب میں تین روایتیں ہیں جو مل کر ایک مکمل حکم اپنے اندر سوائے رکھتی ہیں، جس پر جمہور کا اتفاق ہے اور وہ یہ کہ مؤذن کے ساتھ اذان سننے والا کلمات اذان دہرائے۔عَلَى الصَّلوة اور حَيَّ عَلَى الْفَلاح کے ان الفاظ کو سن کر لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ کہنا چاہیے۔(فتح الباری جزء ثانی صفحه ۱۲۰) حول کے معنی پھرنا، ایک طرف ہونا۔نیز حول کے معنی حیلہ یعنی چارو۔(لسان العرب۔تحت لفظ حول) لا حول کے یہ معنی ہیں کہ بدیوں سے بچنے کا کوئی حیلہ یا چارہ نہیں، إِلَّا بِالله مگر اللہ تعالی ہی کے ذریعہ سے۔قُوَّةً کے معنی کام کرنے کی طاقت۔وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہ کے یہ معنی ہیں کہ نیکی کرنے کی طاقت نہیں۔مگر اللہ تعالیٰ ہی کے ذریعہ ہے۔چونکه کلمات حَيَّ عَلَى الصَّلوۃ اور حَيَّ عَلى الفلاح اطاعت الہی اور کامیابی کی راہوں کی طرف بلاتے ہیں، اس لئے شارع اسلام علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ حکم ہے کہ اس وقت انسان الفاظ مذکورہ بالا میں دُعا کرے اور اللہ تعالیٰ کی مدد کا طالب ہو۔مقامِ غور ہے کہ مؤذن کے ساتھ جب مسلمان۔مرد، عورت، بڑے، چھوٹے سبھی اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ۔لا إِله إِلَّا الله کے الفاظ دہرائیں گے تو کیا ہی عجیب نظارہ ہوگا کہ پانچ بار ایک ہی وقت میں سب لوگ اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول ہو جائیں گے اور در و دیوار اور فضائے عالم ذکر الہی کی صدا سے گونج اُٹھے گی۔