صحیح بخاری (جلد اوّل)

Page ix of 774

صحیح بخاری (جلد اوّل) — Page ix

Δ ہیں یعنی حضرت ابو ہریرہ۔لیکن ان کی وہ بات جو نمبر ۵۳۷ کے تحت درج ہے وہ بخاری ہی میں ایک الگ سند کے ساتھ ایک الگ واقعہ کے طور پر مذکور ہے۔) نیز بعض ابواب پر نمبر درج نہیں ہیں۔اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ بخاری کے بعض نسخوں میں الگ باب کے طور پر درج نہیں ہیں بلکہ گزشتہ باب کے تسلسل میں ہی عبارت ہے۔( مثلا کتاب الایمان باب ۲۲ اور اس سے اگلا باب کتاب الحیض بابا اور اس سے اگلا باب ) ۴۔متن یا شرح میں قرآن کریم کی جن آیات کا ترجمہ حضرت شاہ صاحب نے نہیں کیا تھا ان کا ترجمہ حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے ترجمۃ القرآن سے دے دیا گیا ہے۔۵۔طویل تشریحات میں مضمون کے اعتبار سے ذیلی عناوین (Sub Headings ) قائم کئے گئے ہیں۔تا کہ متعلقہ حصہ دیکھنے میں آسانی ہو۔مگر یہ ذیلی عناوین احادیث وابواب کے متعلقہ ٹکڑوں سے ہی ماخوذ ہیں۔۔پہلے ایڈیشن میں بعض ابواب کی تشریح اکٹھی دی گئی تھی اس ایڈیشن میں اسے متعلقہ باب اور حدیث کے ساتھ دیا گیا ہے تا کہ قاری حدیث کے مضمون کو بآسانی سمجھ سکے۔ے۔بعض مقامات پر متن کے مشکل الفاظ کے معنی لغت سے حاشیہ میں دیئے گئے ہیں تا مفہوم سمجھنے میں آسانی ہو۔نیز بعض جگہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے اقتباسات بھی شامل کئے گئے ہیں۔۔اس ایڈیشن میں اطراف الحدیث بھی دی جا رہی ہے تا کہ ایک حدیث کو مختلف متون اور اسناد سے دیکھا جاسکے۔