صحیح بخاری (جلد اوّل) — Page 495
صحيح البخاری جلد ا لدمان - كتاب الصلوة یک جہتی پیدا کرنے کی محرک ہوتی ہے۔ اِنَّمَا الاَ عُمَالُ بِالنِّيَّاتِ کی تشریح میں یہ امر واضح کیا جا چکا ہے کہ جو نہی انسان کسی مقصد کی طرف متوجہ ہوتا ہے تو اس کے باقی افعال میں بھی طبعی طور پر کم و بیش ایک ایسی حالت پیدا ہوتی ہے جو اُن کی جہت حرکت کو اس مقصد کی طرف پھیر دیتی ہے۔ دوسری وہ اجتماعی غرض ہے جس کی طرف امام موصوف نے روایت نمبر ۳۹۳۰ لا کر اشارہ کیا ہے۔ یعنی قبلہ رخ ہونے کے یہ معنی ہیں کہ تمام مسلمانوں میں اعتقادی اور میں اور عملی یک جہتی پیدا ہو ۳۹۳-۳۹۱ اور ان پر احکام شریعت کا نفاذ مساوی طور پر ہو سکے۔ صلى الله قَالَهُ أَبُو حُمَيْدٍ عَنِ النَّبِيِّ لا : حضرت ابوحمید کا قول نقل کر کے اٹھائیسویں باب کے مفہوم کی وضاحت کی ہے کہ نمازی کو اپنے تمام اعضاء کے ساتھ یک جہت ہو کر قبلہ رخ کھڑا ہونا چاہئے ۔ یہاں تک کہ پاؤں کی انگلیوں کا رخ بھی قبلہ ہی کی طرف ہو۔ حضرت ابوحمید کی روایت کتاب الاذان باب سنة الجلوس في التشهد۔ نمبر ۸۲۸ میں دیکھئے ۔ اس باب کے ضمن میں جو حدیثیں بیان کی گئی ہیں ان کا خلاصہ یہ ہے کہ تمام مسلمانوں میں یک جہتی ہونی چاہئے۔ یک جہتی کے بغیر سلامتی اور امن نصیب نہیں ہو سکتا۔ یہ وہ اجتماعی اصل ہے جس کے بغیر کوئی جماعت بھی با امن نہیں رہ سکتی۔ بلکہ اس کے بغیر جماعت کا وجود ناممکن ہے۔ جماعت اس کا نام نہیں کہ چند افراد ایک جگہ اکٹھے ہو جائیں۔ بلکہ ان افراد کے مجموعہ کا نام ہے جن کے درمیان مشترکہ اغراض نے ظاہری اور معنوی رابطہ پیدا کر کے انہیں ایک نظام سے وابستہ کر دیا ہو۔ قطع نظر اس سے کہ وہ ایک جگہ جمع ہوں یا مختلف جگہوں میں منتشر ۔ روایت نمبر ۳۹۱ کے الفاظ فَذَلِكَ الْمُسْلِمُ الَّذِي لَهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَذِمَّةٌ رَسُولِهِ کے معنی ہیں کہ یہ وہ مسلمان ہے جس کو شریعت اسلامیہ کے مطابق اجتماعی حقوق حاصل ہونگے ۔ فَلا تَخْفِرُوا اللَّهَ فِي دمته : اس لئے تم اللہ تعالیٰ کے اس امان کی خیانت مت کرو۔ یعنی مسلمان کی عزت، جان اور مال پر تعدی نہ ہو۔ روایت نمبر ۳۹۲ کے الفاظ اِلَّا بِحَقِهَا اروایت ۳۹۱ کے مضمون کی مزید تشریح کرتے ہیں۔ ں۔ یعنی اگر مسلمان چوری یا خون کرے گا تو پھر اس کی جان اور اُس کا مال امن میں نہ ہونگے ۔ شریعت اسلامیہ کے مطابق اس سے قصاص لیا جائے گا۔ (دیکھئے کتاب العلم باب ۳۷) أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا لَا إِلَهَ إِلَّا الله : حدیث نمبر۳۹۲ کا یہ مفہوم ہرگز نہیں کہ جو لا إِلهَ إِلَّا اللہ کا اقرار نہ کرے یا نماز نہ پڑھے وہ واجب القتل ہے اس کی بے حرمتی کی جائے اور اس کا مال لوٹ لیا جائے ۔ ایک بات کے نفی یا اثبات سے دوسری بات کی نفی یا اثبات لازم نہیں آتی ۔ جو لا اله الا اللہ کا اقرار نہیں کرتے ان کے متعلق الگ احکام شریعت ہیں جیسے جزیہ ادا کرنے پر وہ اسی طرح مامون و محفوظ ہیں جیسے ایک مسلمان ۔ (دیکھئے کتاب الجزیۃ ) بلکہ آیت وَالَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يُهَاجِرُوا مَالَكُمْ مِّنْ وَلَا يَتِهِمْ مِّنْ شَيْءٍ حَتَّى يُهَاجِرُوا وَإِنِ اسْتَنْصَرُوكُمْ فِي الدِّينِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ إِلَّا عَلَى قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَ بَيْنَهُمْ مِّيْثَاقَ (الانفال : (۷۳) { ترجمہ: اور وہ لوگ جو ایمان لائے مگر انہوں نے ہجرت نہ کی تمہارے لیے اُن سے دوستی کا کچھ جواز نہیں یہاں تک کہ وہ ہجرت کر جائیں۔ ہاں اگر وہ دین کے معاملہ میں تم سے مدد چاہیں تو مدد کر نا تم پر فرض ہے، سوائے اس کے کہ کسی ایسی قوم کے خلاف کے کہ کسی ایسی قوم کے خلاف ( مدد کا سوال ) ہو جس کے اور تمہارے درمیان