صحیح بخاری (جلد اوّل)

Page 397 of 774

صحیح بخاری (جلد اوّل) — Page 397

صحیح البخاری-جلد ا ۳۹۷ ٦ - كتاب الحيض صلى الله فَدَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ آگیا۔نبی ﷺ میرے پاس آئے اور میں رو رہی وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي فَقَالَ مَا يُبْكِيْكِ تھی۔آپ نے فرمایا: تمہیں کیا بات ڈلا رہی ہے؟ قُلْتُ لَوَدِدْتُ وَاللهِ أَنِّي لَمْ أَحُجَّ الْعَام میں نے کہا: بخدا میری تو یہ آرزو ہے کہ اس سال حج قَالَ لَعَلَّكِ نُفِسْتِ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَإِنَّ کو نہ آئی ہوتی۔فرمایا: شاید تمہیں حیض آگیا ہے؟ میں ذَلِكِ شَيْءٌ كَتَبَهُ اللَّهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ نے کہا: ہاں۔فرمایا: یہ تو ایک ایسی بات ہے جو اللہ تعالیٰ فَافْعَلِي مَا يَفْعَلُ الْحَاجُ غَيْرَ أَنْ لَّا نے آدم کی بیٹیوں کے لئے مقدر کردی ہے۔اس تَطُوفِي بِالْبَيْتِ حَتَّى تَطْهُرِيَّ۔لئے جو کام حاجی کرتا ہے وہ تم کرو ، سوائے اس کے کہ بیت اللہ کا طواف نہ کرنا تا وقتیکہ خون بند ہو جائے۔اطرافه: ٢٩٤، ٣١٦، ۳۱۷، ۳۱۹، ۳۲۸، ١٥١٦، ١٥١٨، ١٥٥٦، ١٥٦٠، ١٥٦١، ،۱۷۷۱ ،۱۷۶۲ ،۱۷۰۷ ،۱۷۳۳ ،۱۷۲۰ ،۱۷۰۹ ،1650 ،1638 ،1566 ،٤٣٩، ٤٤٠١۵ ،۲۹۸۴ ،۲۹۵۲ ،۱۷۸۸ ،۱۷۸۷ ،۱۷۸۶ ،۱۷۸۳ ،۱۷۷۲ ۷۲۲۹ ،٤٤٠٨ ٥٣٢٩، ٥٥٤٨ ٥٥٥٩، ٦١٥ شریح : تَقْضِي الْحَائِضُ الْمَنَاسِكَ كُلَّهَا إِلَّا الطَّوَافَ: امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے ساتویں باب میں جنسی اور حائضہ کے متعلق چند مسائل یکجا درج کر کے فقہاء کے اس نقطہ نظر کی طرف اشارہ کیا ہے جس کی رو سے یہ دونوں حالتیں باعتبار شرعی احکام کے تقریباً ایک ہی حیثیت رکھتی ہیں۔یعنی دونوں میں نماز کا پڑھنا جائز نہیں۔ایسا ہی روزہ رکھنے اور ذکر کرنے اور قرآن مجید پڑھنے اور مسجد میں داخل ہونے وغیرہ کے جواز یا عدم جواز کے متعلق جو فتوے دئے گئے ہیں، ان کا تعلق کم و بیش جنابت و حیض دونوں حالتوں سے تقریباً یکساں ہے۔اس لئے ان کو ایک ہی باب میں قصداً اکٹھا کر دیا گیا ہے۔باب مذکور میں بہت سے حوالے دینے کے بعد ایک ہی روایت پیش کی گئی ہے جس کے ایک تو یہ معنی ہیں کہ مسائل مختلف فیہا کے متعلق جتنی روایتیں فقہاء کی طرف سے پیش کی جاتی ہیں وہ امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ کی شروط کے مطابق مستند نہیں۔( فتح الباری جلد اول صفحہ ۵۲۹) اور دوسرے اس کے یہ معنی ہیں کہ جن جزئی مسائل میں اختلاف کیا گیا ہے وہ سب حضرت عائشہ کی مستند روایت سے حل ہو جاتے ہیں۔حج کی عبادت میں طواف بیت اللہ، لبیک تہلیل و تکبیر اور ذکر الہی اور دعائیں شامل ہوتی ہیں۔فَافْعَلِی مَا يَفْعَلُ الْحَاجُ غَيْرَانُ لَّا تَطُوفِى بِالْبَيتِ حَتَّى تَطْهُرِی کے ارشاد نبوی میں صرف طواف بیت اللہ کا استثناء کیا گیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حائضہ ذکر الہی اور دعائیں کر سکتی ہے۔یہ اصل حکم ہے حائضہ کے متعلق۔رہا یہ مسئلہ کہ آیادہ قرآن مجید بھی پڑھ سکتی ہے یا نہیں؟ اس کے متعلق امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے ابراہیم نخعی کا فتوئی جواز نقل کر کے اس خیال کورڈ کیا ہے کہ حائضہ کے قرآن مجید نہ پڑھنے کے بارے میں سب فقہاء متفق ہیں۔