صحیح بخاری (جلد اوّل)

Page 93 of 774

صحیح بخاری (جلد اوّل) — Page 93

صحيح البخاری جلد ا ۹۳ ٢ - كتاب الإيمان ہو اور یہ محبت محض اللہ تعالیٰ کے لئے ہو ( حدیث نمبر ۶ ) بداعتقادی اور بدی سے نفرت ہو ( حدیث نمبر ۲۲) اور انسان اپنے ایمان میں ایسے مقام پر ہو کہ اپنی موجودہ حالت کو ناقص سمجھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور مغفرت اور تزکیہ نفس اور ترقی درجات کی ہمیشہ آرزو کرتا رہے ( حدیث نمبر ۴۴) اور اپنے دین کو ہر فتنہ سے محفوظ رکھنے کے لئے کوشاں ہو ( حدیث نمبر (۱۹) اور اس کا ایمان صرف ذہنی تصورات تک ہی محدود نہ ہو بلکہ جذبات میں تبدیل ہو کر حلاوت کا مزہ دیتا ہو ( حدیث نمبر ۱۶) اور اعمال میں نہ ظاہر داری ہو اور نہ ان میں تکلف محسوس کرے بلکہ لذت پائے (حدیث نمبر (۱۸) اور ان کے بجالانے میں مستعدی و نشاط ہو اور اپنی خواہش کا دخل نہ ہو، بلکہ اللہ تعالیٰ کی مشیت اور اس کی خوشنودی اس کے ایمان کا خمیر ہو ( روایت نمبر ۴۰،۳۹) اور محبت و ذوق و شوق اس کی روح رواں ہو۔ یہ وہ ایمان واسلام ہے جو الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَاتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلامَ دِينًا (المائدہ : ۴) کا مصداق ہے اور جو اپنوں کے لئے مایہ ناز اور غیروں کے لئے جائے رشک ۔ نہ وہ ایمان جو ذرہ کے برابر سب دلوں میں ہے ( حدیث نمبر ۴۳ ۴۴ ) اور جو جہنم کی سزا سے بچانے والا نہیں، جیسا کہ حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اس قسم کے مومن اور لا إِلهَ إِلَّا اللہ کہنے والے بھی اپنی بداعمالیوں کی وجہ سے جہنم میں ڈالے جائیں گے۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اسلام کے کامل مفہوم کو واضح کرنے کے لئے دو حدیثیں یکے بعد دیگرے عین مناسبت کی وجہ سے لائے ہیں۔ ورنہ یہ ذرہ برابر اور گندم والا ایمان تو وہ نہیں جو یہودیوں کے رشک کا باعث بنا۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی اس جدو جہد کے باوجود بعض مومن ساز لوگ آج کل بھی سارے جہان کو مسلمان بنانے کی کوشش میں ہیں اور وہ ان مرجمہ کی طرح ہیں جو اپنے غائیہ کمالیہ کو تحت الثری میں لاکر ایمان کی قیمت کا لعدم کرنا چاہتے ہیں۔ کاش! ایسے لوگ امام ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب فتح الباری کا یہ فقرہ بھی غور سے پڑھ لیتے : إِنَّهُ أَعَادَهُمَا لِيُوطِئَ بِهِمَا مَعْنَى الْكَمَالِ الْمَذْكُورِ فِي الْآيَةِ الثَّالِثَةِ لَانَّ الْإِسْتِدْلَالَ بِهِمَا نَصِّ فِي الزِّيَادَةِ۔ فتح الباری جزء اول صفحہ ۱۳۹) یعنی ان آیتوں سے جو یہاں دہرائی گئی ہیں۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا مقصد ایمان کا کمال ظاہر کرنا ہے۔ یہ مومن ساز لوگ کم از کم اتنی دیانتداری کا اظہار تو کر دیتے ہیں کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا اس باب کے لانے سے اصل منشاء کیا ہے اور نفس مضمون کے ساتھ اس کا کیا تعلق ۔ اور اگر ذرہ عقل سے کام لیں تو اسی آیت میں دین کے کامل ہونے کی دلیل یہ دی گئی ہے کہ ثمرات بھی کامل ہیں۔ اتمام نعمت کی تفصیل سورہ نساء آیت نمبر ہے میں ملاحظہ ہو۔ قَدْ عَرَفْنَا ذَلِكَ الْيَوْمَ : حضرت عمر نے یہودی کو عمدہ جواب دیا ہے کہ یہ آیت ایسے وقت میں نازل ہوئی تھی جب دو عیدیں جمع ہو گئیں تھی۔ عرفہ کا دن تھا جس کی رات عید کی رات ہوتی ہے۔ اس دن جمعہ بھی تھا جو مسلمانوں کی عید ہے۔ یعنی مشیت الہی ہی نے اس دن کو ہمارے لئے عید بنا دیا تھا۔ طبری و طبرانی وغیرہ نے رجاء بن ابی سلمہ کی روایت نقل کی ہے کہ یہ یہودی کعب الاخبار تھے جو بعد میں مسلمان ہو گئے تھے۔ ( فتح الباری جزء اول صفحہ (۱۴)