صحیح بخاری (جلد شانز دھم)

Page 680 of 1028

صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page 680

صحیح البخاری جلد ۱۶ ۶۸۰ ۹۷- كتاب التوحيد الْوَلَدَ ثُمَّ يُعَافِيهِمْ وَيَرْزُقُهُمْ۔ بڑھ کر اور کوئی صبر کرنے والا نہیں۔ وہ اُس کا بیٹا طرفه: ٦٠٩٩ - پکارتے ہیں پھر بھی وہ ان کو عافیت دیتا ہے اور رزق بھی دیتا ہے۔ تشريح : قَوْلُ اللهِ تَعَالَى إِنَّ اللهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَن لاله های کایہ فرمانا یقینا الله ہی ہے جو بہت رزق دینے والا ، صاحب قوت ( اور ) مضبوط صفات والا ہے قَوْلُ اللهِ تَعَالَى إِنَّ اللهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْبَتين : حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمه الله رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ کی عجیب شان ہے کہ اس کی صفت رزاقیت ہر سمت میں جلوہ دکھاتی ہے اگر اس کے رزق کو ناپاک ذریعہ سے حاصل کرنے کی کوشش کی جائے تب بھی وہ رزق ختم نہیں ہوتا اور پاکیزہ ذرائع سے تو وہ ختم ہو ہی نہیں سکتا۔ ایک لامتناہی وجود ہے اللہ تعالیٰ کی صفات کا جو کہیں ختم نہیں ہوتا۔ منکرین انکار کا رزق کھاتے ہیں اور کھاتے چلے جاتے ہیں اور نئے نئے رستے اُن پر کھلتے چلے جاتے ہیں اور کوئی ایک ایسی جگہ نہیں آتی کہ وہ کہیں کہ اب خدا کا رزق ہم پر بند ہو گیا ہے۔ تکذیب کی نئی راہیں نکال لیتے ہیں اور نئے رستے رزق کے کھل جاتے ہیں۔“ خطبات طاہر ، خطبہ جمعہ فرموده ۲۶ / جولائی ۱۹۸۵ء، جلد ۴ صفحہ ۶۴۲) مَا أَحَدٌ أَصْبَرُ عَلَى أَذًى سَمِعَهُ مِنَ اللهِ: حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سب سے بڑھ کے صبور ہے ، سب سے زیادہ صبر دکھانے والا ہے یعنی بندے دکھ دیتے ہیں، احسانات کو بھلاتے ہیں اور بار بار خدا تعالیٰ کے لئے اگر وہ انسانی جذبات ہوں تو ہم یہ کہہ سکتے ہیں اذیت کا موجب بنتے ہیں حالانکہ اللہ کے لئے کوئی اذیت کا موجب نہیں بن سکتا۔ مگر ان کا عمل ایسا ہے گویا وہ خدا کو اذیت پہنچانے سے بھی باز نہیں آتے۔“ نیز فرمایا: (خطبات طاہر ، خطبه جمعه فرموده ۲۹ ر ستمبر ۱۹۹۵ء، جلد ۱۴ صفحه ۷۳۳) قرآن کریم میں کہیں صفات باری تعالیٰ یا اسمائے باری تعالیٰ کے طور پر صبور اور صبار کے الفاظ نہیں ملتے۔ جبکہ حدیث میں ملتے ہیں ۔۔۔ سوال ہے کہ قرآن کریم