صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page 611
صحیح البخاری جلد ۱۶ ۶۱۱ ٩٦ - كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ عطاء نے حضرت ابوسعید خدری سے، حضرت صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَتَتَّبِعُنَّ سُنَنَ ابوسعید خدری نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ شِبْرًا شِبْرًا وَذِرَاعًا کی۔آپ نے فرمایا: ضرور اُن لوگوں کی چالوں پر ذِرَاعًا حَتَّى لَوْ دَخَلُوا جُحْرَ ضَبْ چلو گے جو تم سے پہلے تھے ، بالشت سے بالشت اور تَبِعْتُمُوهُمْ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ الْيَهُودُ ہاتھ سے ہاتھ یہاں تک کہ اگر وہ لوگ گوہ کے سوراخ میں بھی داخل ہوئے ہوں تو تم بھی اُن کے وَالنَّصَارَى قَالَ فَمَنْ۔طرفه: ٣٤٥٦۔پیچھے ہی جاؤ گے۔ہم نے کہا: یارسول اللہ! کیا یہود و نصاریٰ کی ؟ آپ نے فرمایا: پھر اور کس کی۔تشريح : قَوْلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَتَتَّبَعُنَّ سُنَنَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ : بَي صلى الله علیہ وسلم کا یہ فرمانا: تم ضرور ضرور اُن لوگوں کی چالیں چلو گے جو تم سے پہلے تھے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ” مومن کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہر وقت ہوشیار رہے اور یہود کی طرح خدا تعالیٰ کے احکام کے ساتھ یہ تمسخر نہ کرے کہ جس حکم پر جی چاہا عمل کر لیا اور جس کے متعلق جی چاہا اُسے نظر انداز کر دیا۔چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خبر دی تھی کہ ایک زمانہ میں مسلمان بھی یہود کے نقش قدم پر چلیں گے اور وہ اس طرح ایک دوسرے کے مشابہ ہو جائیں گے جس طرح ایک بالشت دوسری بالشت کے اور ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ کے مشابہ ہوتا ہے۔(بخاری، کتاب الاعتصام بالکتاب والسنة) اس لئے ہم دیکھتے ہیں کہ جب اسلام پر تنزل کا دور آیا تو وہ تمام خرابیاں جو یہود میں پائی جاتی تھیں ایک ایک کر کے مسلمانوں میں بھی پیدا ہونے لگ گئیں۔یہود کو کہا گیا تھا کہ لا تَسْفِكُونَ دِمَاءَكُمْ۔دیکھو اپنی قوم کے افراد سے مت لڑو اور اُن کا خون مت بہاؤ ورنہ تم کمزور ہو جاؤ گے اور یہی نصیحت مسلمانوں کو بھی کی گئی تھی مگر اسلام کے دور تنزل کی تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ مسلمانوں نے خود مسلمانوں کا خون بہایا اور اپنی حکومتوں کو تباہ کرنے کے لئے انہوں نے ہر قسم کی خفیہ ریشہ دوانیوں اور سازشوں سے کام لیا یہاں تک کہ عیسائی حکومتوں سے معاہدہ کر کے مسلمان حکومتوں کا تختہ الٹنے کی بھی شازشیں کیں۔چنانچہ خلافت