صحیح بخاری (جلد شانز دھم)

Page v of 1028

صحیح بخاری (جلد شانز دھم) — Page v

بسم الله الرحمن الرحیم تعارف الحمد الله الحمد لله ، ثم الحمد لله جامع صحیح بخاری ترجمہ و شرح کے کام کی جو سعادت سیدنا حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مرکزی ٹیم کے ذمہ لگائی تھی ، وہ پایہ تکمیل کو پہنچ گئی ہے۔ فالحمد للہ علی ذالک۔ اس مبارک کام کا آغاز خلافت ثانیہ میں حضرت مصلح موعودؓ نے حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ رضی اللہ عنہ کے ذریعہ فرمایا۔ محترم شاہ صاحب کو اپنی بے شمار علمی و انتظامی مصروفیات کے باوجود ترجمہ کا کام مکمل کرنے اور شرح کا کام کتاب التفسير سورہ ص تک تیار کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ فجزاہ اللہ احسن الجزاء۔ بخاری ترجمہ و شرح کے پندرہ پارے شائع بھی ہوئے۔ بعد ازاں یہ کام تعطل کا شکار ہو گیا۔ ۲۰۰۱ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کی منظوری سے حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے یہ کام مرکزی ٹیم کے سپرد فرمایا اور نظارت اشاعت کے زیر انتظام یہ کام مکمل ہو ں ہوا۔ حضرت شاہ صاحب کے ترجمہ و شرح پر مشتمل گیارہ جلدیں تیار ہوئیں جو ربوہ، قادیان اور پھر لندن سے شائع ہو چکی ہیں۔ جلد نمبر ۱۲ تا جلد نمبر ۱۶ میں حضرت شاہ صاحب کے ترجمہ کے ساتھ مرکزی ٹیم کے تشریحی نوٹس شامل ہیں۔ الحمد للہ سولہ جلدوں میں صحیح بخاری کا یہ کام تکمیل پا گیا ہے۔ اس شرح کا بڑا حصہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات، ملفوظات اور مکتوبات سے ماخوذ اقتباسات، حضرت خلیفة المسیح الاول ، حضرت مصلح موعود، حضرت خلیفة المسیح الثالث، حضرت خلیفۃ المسیح الرابع اور سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات و تحریرات، حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے اور دیگر مستند علماء سلسلہ کے رشحاتِ قلم سے مزین ہے۔ کتاب الطب میں جدید سائنسی تحقیقات کا بھی کچھ حصہ شامل تشریح ہے جو دیگر محققین کی تحقیق پر مشتمل ہے۔ امید ہے کہ یہ شرح جماعت کے لٹریچر میں ایک مفید اضافے کا باعث ہو گی اور تشنگانِ علم و معرفت کو رسول اللہ